• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مصری جج نے بیوی کو گلاگھونٹ کرقتل کردیا،چہرہ نائٹرک ایسڈ سے جلا دیا

مصری جج نے بیوی کو گلاگھونٹ کرقتل کردیا،چہرہ نائٹرک ایسڈ سے جلا دیا

by امت ڈیسک
29/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(قاہرہ) مصرکے ایک جج نے مبیّنہ طور پر اپنی بیوی،42 سالہ ٹیلی ویژن پیش کارکو گھریلوناچاقی پر سفاکانہ انداز میں قتل کردیا ہے اور نائٹرک ایسڈ (تیزب)کا استعمال کرتے ہوئے اس کا چہرہ جلا دیا ہے۔اس جج کی شناخت ایمن حجاج کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ کی تفصیل کے مطابق جون کے اوائل میں ایمن حجاج نے، جو مبیّنہ طور پر ریاستی کونسل کی نائب صدر بھی ہیں، یہ اطلاع دی تھی کہ ان کی اہلیہ شیماء جمال لاپتا ہو گئی ہیں اور انھیں آخری بار جیزہ کی گورنری میں واقع 6 اکتوبرسٹی میں ایک مال کے سامنے دیکھا گیا تھا۔ مگر ان کی بیوی کی گم شدگی کے ارد گرد کے حالات اس وقت واضح ہوگئے جب ایک مبیّنہ گواہ نے آگے بڑھ کر حکام کو بتایا کہ شیما جمال کو قتل کیا جاچکا ہے اور کی لاش کہاں دفن ہے؟ مقامی نیوزویب سائٹ مصراوی نے منگل کے روزخبردی ہے کہ اس واردات کے عینی شاہد کو ایچ ایم کے ابتدائی حروف کے ساتھ شناخت کیا گیا ہے اور اس کے وکیل ابراہیم طنطاوی نے وضاحت کی کہ ان کا مؤکل اس وقت موقع پرموجود تھا جب حجاج نے اپنی اہلیہ کو اس فارم میں قتل کیا جہاں سے اس کی لاش ملی تھی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مقتولہ شیماء جمال جج حجاج کی دوسری بیوی تھی۔ان کی شادی ’’خفیہ‘‘تھی ۔انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جج کی پہلی بیوی اس شادی کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی۔گواہ کے مطابق ایمن حجاج نے شدید جھگڑے کے بعد بیوی شیما کے سر پر بندوق سے تین بار وار کیا اور پھراس کے اسکارف سے اس کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کا دم گھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ مبیّنہ طور پراس جرم کا مشاہدہ کرنے والے ایچ ایم کو حجاج نے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور اسے پولیس کے پاس جانے سے روکنے کے لیے اسیر رکھا تھا۔ اخبارالمصری الیوم کے مطابق وکیل براہیم طنطاوی نے بتایا کہ گواہ ایک ٹھیکے دار ہے۔اس نے ایک ماہ قبل حجاج کو فارم کرائے پر دیا تھا اور جب حجاج شیماء جمال کو وہاں لے گیا تو وہ فارم میں تھا۔ نیزجج اور ایچ ایم پڑوسی تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ حجاج نے مبیّنہ طور پر ایچ ایم کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعہ کے بارے میں کسی کوبتایا تو وہ یہ کہے گا کہ ایچ ایم بھی قتل کے اس جرم میں اس کا ساتھی ہے۔ طنطاوی نے وضاحت کی کہ ایچ ایم نے حجاج کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ پولیس کے پاس جائے اور گھریلو بحث وتکرار کے دوران میں بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرے۔تاہم اس نے انکار کردیا اور اس کے بجائے ایچ ایم کو یرغمال بنا لیا۔تاہم ایچ ایم اپنی رہائی کے لیے حجاج کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔اس نے جج کو یہ باورکرایا تھا کہ اس کا خاندان اس کے یوں لاپتا ہونے پر پریشان ہوگا۔اس لیے اس کا خاندان سے ملنے جانا بہترہوگا۔ ایچ ایم نے اپنی رہائی کے فوری بعد وکیل طنطاوی سے رابطہ کیا اور انھوں نے پولیس کے پاس جانے اور اس جرم کی اطلاع کا فیصلہ کیا۔منگل کو مصر کے مستغیث عام نے الگ سے ایک بیان میں کہا کہ ایک شخص نے مقتولہ پیش کار کے شوہر کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کی تصدیق کی ہے اور اس نے بتایا کہ اس کے پاس ایسی معلومات ہیں جن سے پتاچلتا ہے کہ جج حجاج اپنی بیوی شیما جمال کو قتل کرنے میں ملوّث ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ گواہ نے جرم کا مشاہدہ کرنے کی تصدیق کی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کی لاش کہاں دفن ہے۔اس نے مزید کہا کہ جس شخص نے مقتولہ جمال کی لاش تک پولیس کی رہ نمائی کی،اس نے’’جرم میں شرکت کا اعتراف کیاہے‘‘اور اس کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مصراوی نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی استغاثہ نے جج ایمن حجاج کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔شیماء جمال کی لاش برآمد ہونے کی خبر نے مصریوں میں اشتعال پیدا کر دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ترکی اپنا مطالبہ پوراہونے پرفن لینڈ اورسویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت پرآمادہ

Next Post

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کے بل کی منظوری

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

ایچ ایم ٹی سری نگر کے ایک خاندان کا پریس کالونی میں احتجاج

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

بانڈی پورہ میں ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار:پولیس

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

کولگام جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »