امت نیوز ڈیسک : سجاد لون کی قیادت والی پیپلز کانفرنس نے یوتھ ونگ کے صدر شیخ عمران کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ پی سی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرنا چاہتے رہے ہیں کہ پارٹی نے شیخ عمران کو برطرف کر دیا ہے اور آج کے بعد شیخ عمران سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یاد رہے کہ شیخ عمران اس سے قبل کانگرس کے ساتھ منسلک تھے اور وہ سنہ 2019 میں نشاط سے مونسپل کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ وہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر بھی رہ چکے ہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ان کو انتظامیہ نے حراست میں رکھا تھا اور رہائی کے بعد انہوں نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔