• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عامر ماگرے کے اہل خانہ کو قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت، ہائیکورٹ

عامر ماگرے کے اہل خانہ کو قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت، ہائیکورٹ

by امت ڈیسک
01/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے جمعہ کو حیدر پورہ متنازع تصادم آرائی کے دوران مارے گئے عامر لطیف ماگرے کی لاش نکالنے سے متعلق معاملے پر سماعت کی۔ فریقین کی دلائل سنے کے بعد چیف جسٹس پنکج میتھل اور جسٹس جاوید اقبال وانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عامر ماگرے کے گھر والوں کو اُن کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت دی۔

بدھ کے روز معاملے پر سماعت مکمل کرنے کے بعد عدالت نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ "عامر کی لوحقین کو کپواڑہ ضلع میں واقع قبرستان جہاں عامر ماگرے دفن ہیں، میں جاکر فاتحہ خوانی انجام دینے کی اجازت ہے۔ عدالت نے عامر ماگرے کے اہل خانہ کے دس افراد کو وہاں جانے کی اجازت دی اور وہ بھی انتظامیہ سے وقت اور تاریخ حاصل کرنے کے بعد۔” وہیں عدالت نے سنگل حج کی جانب سے عامر کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

وہیں اس فیصلے کے بعد درخواست گزار لطیف ماگرے کی پیروی کر رہی ایڈوکیٹ دیپیکا رجوات نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ہم عدالت کے فیصلے سے مطمئین نہیں ہیں۔ اب ہم بغیر تاخیر کے کل یعنی ہفتہ کے روز عدالت عظمٰی کا رخ کریں گے۔”واضح رہے کہ بدھ کے روز ہوئی معاملے پر سماعت کے دوران جموں و کشمیر انتظامیہ کی پیروی کر رہے ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینا نے عدالت کو بتایا تھا کہ سنگل بینچ کے جج سے مشاہدے میں غلطی ہوئی تھی۔ عامر ماگرے کی لاش کو صرف اس لیے دینے سے انکار کیا گیا تھا کہ ان کی لاش کو نکالنے کے لیے کوئی عوامی دباؤ نہیں بنایا گیا تھا اور ان کے ساتھ صرف اس لیے امتیازی سلوک کیا جا رہا تھا کہ وہ ایک دوردراز کا علاقہ سے تعلق رکھتے تھے۔” اے جی نے دعویٰ کیا کہ متوفی کی لاش کو صرف امن و امان کے مسائل کے خدشے کے پیش نظر واپس نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید دلیل دے کر کہا کہ درخواست گزار کے بیٹے کا معاملے ان لوگوں سے بالکل مختلف ہے جن کی لاشیں پہلے نکال کر ان کے اہل خانہ کے حوالے کی گئی تھیں۔ انہوں نے معاوضہ کے خلاف دلیل دے کر کیا کہ پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا حکم سنگل بنچ نے دیا تھا۔ یہ ایک ایسی نظیر قائم کرے گا جس میں مستقبل میں جب بھی کوئی عسکریت پسند یا اوور گراؤنڈ ورکر تصادم آرائی میں ہلاک کیا جائے گا تو قانونی چارہ جوئی کے دروازے کھل جائیں گے۔”

واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو سپریم کورٹ نے لطیف ماگرے کی جانب سے دائر کردہ اسپیشل لیو پٹیشن پر غور کیا تھا جس میں 3 جون کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے ڈویژن بنچ کے ذریعے منظور کیے گئے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا جس نے ان کے بیٹے کی لاش کو نکالنے پر روک لگا دی تھی۔سپریم کورٹ کے سامنے، سینیئر ایڈوکیٹ آنند گروور نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوکر عرض کیا کہ وہ قبر کشائی کے لیے زور نہیں دے رہے تھے بلکہ اپنے بیٹے کی مذہبی عقائد کے مطابق آخری رسومات ادا کرنے اور معاوضے کی ادائیگی کے لیے ریلیف کی پیروی کررہے تھے۔
گروور نے ماگرے کی پیروی کرتے ہوئے کہا کہ میت کی آخری رسومات ادا کرنے کا حق اس کے لواحقین کا ہے نہ کہ ریاست کو اس کا حق ہے۔ انہوں نے بنچ سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ 5 لاکھ روپے کے معاوضے کے حوالے سے ہدایت پر بھی غور کرے جسے سنگل جج نے منظور کیا تھا۔
اس سے قبل جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس وسیم صادق نرگل کی ڈویژن بنچ نے 3 جون کو جسٹس سنجیو کمار کے فیصلے پر روک لگا دی تھی۔ جسٹس کمار نے اپنے فیصلے میں جموں و کشمیر انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ عامر لطیف ماگرے کی لاش کو نکالیں۔ (ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پیپلز کانفرنس نے شیخ عمران کو برطرف کر دیا

Next Post

ویر ناگ میں 14سالہ حافظ قرآن نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
ویر ناگ میں 14سالہ حافظ قرآن نالہ  میں ڈوب کر لقمہ اجل

ویر ناگ میں 14سالہ حافظ قرآن نالہ میں ڈوب کر لقمہ اجل

سالانہ امرناتھ یاترا :5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ

سالانہ امرناتھ یاترا :5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ

جموں کشمیر میں کووڈ نے ایک پھر دستک دی ، کیسوں میں معمولی اضافہ

جموں کشمیر میں کووڈ نے ایک پھر دستک دی ، کیسوں میں معمولی اضافہ

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ

آنے والے دنوں کے دوران گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان : محکمہ موسمیات

اننت ناگ میں تیندوے نے کمسن لڑکی کو اپنا نوالہ بنایا

اننت ناگ میں تیندوے نے کمسن لڑکی کو اپنا نوالہ بنایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »