سرینگر/ سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات کے ساتھ ہی 5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ ہوا ۔ ادھر ابھی تک 7483 یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ۔ 30جون سے شروع ہوئی امرناتھ یاترا جاری ہے جس کے چلتے یاتریوںکے ایک اور جتھے نے گھپا کی جانب پیش قدمی کی ہے ۔ حکام کے مطابق 5700 یاتریوں کا دوسرا جتھا بھگوتی نگر یاتری نواس سے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت ننوان پہلگام اور بالتل گاندربل کے جڑواں بیس کیمپوں سے روانہ ہوئی۔اس سے قبل ہزاروں یاتری جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام اور وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بالتل کے بیس کیمپ ننوان سے گھپا کیلئے روانہ ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج صبح 2750 یاتریوںپر مشتمل جتھا ننوان بیس کیمپ سے بم بم بھولے اور بابا برفانی کا نعرہ لگاتے ہوئے گھپا کی جانب روانہ ہوا یاتری صبح سویرے ننوان بیس کیمپ میں ایک رات گزارنے کے بعد، سخت حفاظتی انتظامات کے تحت اپنے اگلے قیام کیلئے نکل پڑے ۔ اس کے ساتھ ہی سالانہ امرناتھ یاترا کی شروعات کے ساتھ ہی 5700 یاتریوں پر مشتمل دوسرا جتھایاترا کیلئے گھپا کی جانب روانہ ہوا ۔ ادھر ابھی تک 7483 یاتریوں نے گھپا کا درشن کیا ۔ ادھر اطلاعات کے ماطبق 6823 یاتری بالتل بیس کیمپ سے پیدل گھپا کی طرف روانہ ہوئے جبکہ 601 یاتری ہیلی کاپٹر کے ذریعے گھپا تک پہنچ گئے ہیں ۔