امت نیوز ڈیسک //جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب نہانے کے دوران 14 سالہ حافظ قرآن ثاقب احمد بدانہ ولد بلال احمد بدانہ ساکنہ گوری ناڈ نالہ ساندرن میں بنے گہرے کھڈے میں نہانے کے دوران غرق آب ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حافظ نماز جمعہ سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے کیلئے نالہ ساندرن گیا جس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
اگر چہ بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔
ادھر عوامی حلقوں کہنا ہے کہ نالہ ساندرن میں دن رات غیر قانونی طور سے ریت بجری نکالنے کے باعث گہرے کھڈے بن چکے ہیں جن میں پانی جمع ہوچکا ہے اور اب حادثات پیش آرہے ہیں ۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور ریت بجری نکالنے والے افراد کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے۔