امت نیوز ڈیسک // امرناتھ گپھا میں جمعہ کے روز لگ بھگ ساڑھے پانچ بجے بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جبکہ اس دوران مقامی نیوز ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کے مطابق آٹھ ہلاکتوں کی اطلاع ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں. وہیں حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے.اسکے علاوہ متعدد زخمی بھی بتائیں جا رہے ہیں وہیں یاتریوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جارہا ہیں۔ این ڈی آر اف اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیلاب میں ایک درجن سے زاید خیمے اور تین لنگر پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے ہیں۔
وہیں کشمیر پولیس زون کی جانب سے ایک ٹویٹ میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے ۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ زخمیوں کی تعداد کتنی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں یاتری کتنے ہیں ۔