پلوامہ: ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے۔ اس دوران دو عسکریت پسند مارے جانے کی اطلاع ہے۔
اطلاعات کے مطابق وندک پورہ اونتی پورہ میں یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹرو شروع ہوگیا۔ویڈیوذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو اونتی پورہ کے وندک علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، موصلہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور سرچ آپریشن شروع کیا، سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک دو عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ مزید سیکورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔