سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز چندن واڑی بیس کیمپ کا دورہ کرکے وہاں یاتریوں کے لئے کئے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے وہاں تعینات ڈاکٹروں، صفائی ورکروں اور لنگر چلانے والے لوگوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری امرناتھ جی یاتریں کے لئے گئے انتظامات و سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے آج صبح چندن واڑی کا دورہ کیا‘۔