ادھمپور: ضلع ادھم پور کے ’’دیوی کا تٹ‘‘ علاقے میں آئی ٹی بی پی اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔ برادر کشی کے اس واقعے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آئی ٹی بی پی اہلکار امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات تھے اور اس وقت دیوی کا کے کمیونٹی سینٹر میں انہیں ٹھہرایا گیا تھا۔
ادھمپور میں برادر کشی کا واقعہ، ایک ہلاک تین اہلکار زخمیگولی کس وجہ سے چلائی گئی، کن وجوہات پر اہلکار نے یہ انتہائی قدم اٹھایا، اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی صوبہ جموں کے پونچھ، سرنکوٹ علاقے میں واقع ایک فوجی کیمپ میں برادر کشی کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں کم از کم دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دو فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں۔جموں وکشمیر میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں میں خودکشی اور برادر کشی کے بڑھتے رجحان پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔