• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
منشیات کی روک تھام کیلئے سماج کی مجموعی کوششوں کی ضرورت:عمر عبداللہ

منشیات کی روک تھام کیلئے سماج کی مجموعی کوششوں کی ضرورت:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
28/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر،28جولائی:
ہمارے سماج میں منشیات کے استعمال نے ایک ناسور کی صورت اختیار کرنا شروع کردیا ہے اور ہم جتنی جلد یہ بات تسلیم کرکے اس کے خاتمے کیلئے مجموعی طور پر کام شروع کریں اُتنا ہی اچھا ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج شیرین باغ میں جموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور سوسائٹی کے چیئرمین حاجی مباگ گُل اور ڈپٹی پولیٹکل سکریٹری مدثر شاہ میری بھی تھے۔
عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں میں نشیلی ادویات کے استعمال نے پریشان کُن صورتحال اختیار کی ہے اور ہم یہ باتیں دبے الفاظ میں کرتے ہیں اور ہم شائد اس لئے منشیات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کرتے کہ کہیں ہمارے سماج کی بدنامی نہ ہو، لیکن حقیقت یہ ہے کہ نشیلی ادویات کا استعمال بہت زیادہ حد تک بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات، پڑھائی اور گھریلو پریشانیاں نوجوان پود کو غلط راستے کی طرف لے رہے ہیں جہاں وہ منشیات کا استعمال کرنا سیکھتے ہیں اور یہ سلسلہ دن بہ دن دراز ہوتا جارہاہے ، جو ان نوجوانوں کا مستقبل خطرے تباہ کررہاہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اس بدعت کا علاج صرف ایک مذہب، ایک طبقے، ایک علاقے یا ایک سیاسی پارٹی کے پاس نہیں بلکہ بطور مجموعی پورے سماج کے پاس ہے اور ہم سب کو مل کر اس کیخلاف لڑنا ہونا ہے اور ایسے بچوں کی مدد کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلے ترجیح ایسے بچوں کو منشیات کی طرف سے راغب ہونے سے روکنا ہونی چاہئے ، جنہوں نے ابھی تک منشیات کا استعمال نہیں کیا ہے لیکن منشیات کے استعمال کا سوچ رہے ہیں اور پھر ایسے نوجوانوں کو باہر نکالنا ہے جو اس دلدل میں پھنس گئے ہیں تاکہ انہیں انکا مستقبل لوٹایا جاسکے۔
اس کے لئے ہم سب کو یہ تہیہ کرنا ہوگا کہ جہاں بھی منشیات کا استعمال، خرید و فروخت اور کاشتکاری ہو اُس کیخلاف مل جُل کر آواز اُٹھائیں۔ تقریب کے اختتام پر عمر عبداللہ نے مادرِ مہربان ایوارڈ تقسیم کئے، جن میں حضرت علمدارِ کشمیرؒ، لل دید ایوارڈ، مرحوم حامد کشمیری ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اُس اُن نوجوانوں کے بھائی کو بہادری کا ایوارڈ دیا گیا جس نے پہلگام میں سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھی اور ساتھ ہی اُس نوجوانوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جس نے 45پوائنٹ خون کا عطیہ دیا ہے۔ قرآن مجید کا گوجری میں ترجمہ کرنے والے ایک نوجوانوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقعے پر سوسائٹی کے تمام عہدیداران موجود تھے۔ تقریب کی صدارت سوسائٹی کے چیئرمین حاجی مبارک گل نے کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام: راوتھ پورہ کھاگ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں تین رہائشی مکان تباہ

Next Post

تقسیم ہند کے وقت جُدا ہونے والے بھائی بہن کی ملاقات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
تقسیم ہند کے وقت جُدا ہونے والے بھائی بہن کی ملاقات

تقسیم ہند کے وقت جُدا ہونے والے بھائی بہن کی ملاقات

جھنڈا لگانا ہے تو لداخ میں اس جگہ لگائیں جو چین نے قبضے میں لی: محبوبہ مفتی

جھنڈا لگانا ہے تو لداخ میں اس جگہ لگائیں جو چین نے قبضے میں لی: محبوبہ مفتی

ہرگھر ترنگا مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں، عمرعبداللہ

ہرگھر ترنگا مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں، عمرعبداللہ

مشرقی لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ چینی لڑاکا طیاروں کی بڑھتی سرگرمیاں

مشرقی لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ چینی لڑاکا طیاروں کی بڑھتی سرگرمیاں

17سال سے زائدہ عمر والے نوجوان ووٹر کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

17سال سے زائدہ عمر والے نوجوان ووٹر کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »