• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جھنڈا لگانا ہے تو لداخ میں اس جگہ لگائیں جو چین نے قبضے میں لی: محبوبہ مفتی

جھنڈا لگانا ہے تو لداخ میں اس جگہ لگائیں جو چین نے قبضے میں لی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
28/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

پیپلز دیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ نے نریندر مودی حکومت کے ہر گھر ترنگا پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا لداخ کے اس علاقے میں لہرایا جانا چاہئے جہاں چین کی فوجیوں نے قبضہ کیا ہے۔ وہ آج سرینگر میں اپنی جماعت کے 23ویں یوم تاسیس پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

سرینگر، اننت ناگ اور بارہمولہ سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں پارٹی نے بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ سرینگر کی تقریب میں محبوبہ مفتی اور سابق وزیر نعیم اختر و دیگر پی ڈی پی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مفتی نے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’ ان کے دور اقتدار میں انہوں نے بارہ ہزار نوجوانوں کے مقدمے کالعدم کرائے، لیکن آج دیکھئے ہمارے نوجوان بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے، کہ ان کے بچے کہاں ہیں’۔

انہوں نے کہاکہ’ ان کے دور حکومت میں جب مفتی سعید وزیر اعلیٰ تھے اس دوران علیحدگی پسندوں نے مرکزی سرکار سے بات چیت کی، قیدیوں کو رہا کیا گیا جس سے کشمیر میں امن بحال ہوا اور لوگوں کو راحت ملی۔ ہمارے اقتدار کے دوران تعمیر و ترقی بڑی پیمانے پر ہوئی، پوٹا قانون کو ختم کیا گیا۔’ مفتی سعید کے اقتدار کے دوران بھارت اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ سنہ 2014 میں ہم نے بی جے پی کے ساتھ مخلوط سرکار اس لیے بنائی کیوں کہ مفتی سعید چاہتے تھے کہ بی جے پی پر دفعہ 370 کی منسوخی پر لگام لگے۔’محبوبہ مفتی نے اپنے خطاب میں کہاکہ’ مجھے اس وقت کرسی کی تمنا نہیں ہے نہ اس سے قبل تھی۔ انہوں نے کہاکہ ان دو برس کے اقتدار کے دوران پتھر بازی شروع ہوئی اور اس کے باوجود بھی انہوں نے بی جے پی اور دیگر بڑے لیڈران کا وفد کشمیر لایا تاکہ وہ عوام اور علیحدگی پسند رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرے۔ لیکن علیحدگی پسندوں نے ان کے خط کا جواب نہیں دیا۔’ علیحدگی پسندوں کے ٹھکرانے کے باوجود بھی یہ وفد ان کے دروازے پر گئے، لیکن انہوں نے دروازہ نہیں کھولا۔’

انہوں نے بارہ ہزار نوجوانوں کے مقدمے کالعدم کرائے، لیکن آج دیکھئے ہمارے نوجوان بیرونی ریاستوں کی جیلوں میں قید ہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے، کہ ان کے بچے کہاں ہیں’۔ آج ہماری زمین بیرونی صنعت کاروں کو دی جارہی ہے، لیکن کشمیری لوگوں سے کاہچرائی کی زمین بھی واپس لی جارہی ہے۔ اسکولوں کی بھی زمین بھی چھینی جارہی ہے۔ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔ لیکن حالات ایسے نہیں رہیں گے۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے کہتی ہوں کہ آپ ملک کو ‘وشو گرو’ بنانے کی باتیں کرتے ہیں، لیکن پہلے آپ اپنا گھر سنبھالیں، وشو گرو کا راستہ کشمیر سے نکلتا ہے۔ جب تک آپ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرو گے تب تک ملک ‘وشو گرو ‘ نہیں بنے گا۔’جب آپ اپنے ہمسایوں میں گرو نہیں بنو گے تو پھر وشو گرو کیسے بنو گے۔ کشمیر کا حل سارک میں مضمر ہے۔ دس لاکھ فوج جموں و کشمیر میں ہے اور ہمارے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ بتادیں کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سمیت وادی کے مختلف علاقے میں تقریبات اہتمام کیا جارہا ہے۔ تقریبات میں پی ڈی پی نے مسئلے کشمیر کا حل اور امن بحالی کے پر زور دیا ہے۔ یہ پی ڈی پی دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلی مرتبہ اس برح بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کررہی ہے، اس قبل پی ٹی پی کو اتنے بڑے پیمانے یوم تاسیس منانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تقریبات کو پر امن طریقے سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ نے سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تقسیم ہند کے وقت جُدا ہونے والے بھائی بہن کی ملاقات

Next Post

ہرگھر ترنگا مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں، عمرعبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ہرگھر ترنگا مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں، عمرعبداللہ

ہرگھر ترنگا مہم سے کسی کو کوئی اعتراض نہیں، عمرعبداللہ

مشرقی لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ چینی لڑاکا طیاروں کی بڑھتی سرگرمیاں

مشرقی لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ چینی لڑاکا طیاروں کی بڑھتی سرگرمیاں

17سال سے زائدہ عمر والے نوجوان ووٹر کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

17سال سے زائدہ عمر والے نوجوان ووٹر کارڈ حاصل کرسکتے ہیں

ڈائریکٹر انفارمیشن نے ڈویژن آفس جموں کے کام کاج کاجائزہ لیا

ڈائریکٹر انفارمیشن نے ڈویژن آفس جموں کے کام کاج کاجائزہ لیا

جموں سری نگر قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند

جموں سری نگر قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »