سری نگر//جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ایک ہابرڈ جنگجو کو پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس، 26 آسام رائفلز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اشٹنگو بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہابرڈ ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا۔
انہوں نے گرفتار جنگجو کی شناخت فیصل گلزار ولد گلزار احمد نجار ساکن ہلر آرہامہ اننت ناگ کے بطور کی ہے اور اُس کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔
اُن کے مطابق گرفتار ہابرڈ جنگجو 17جولائی کے رو ز گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ۔
بتادیں کہ پچھلے تین دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے شمالی ضلع بارہ مولہ میں پانچ ہابرڈ جنگجووں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے