سونہ مرگ//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونہ مرگ علاقے میں آج دوپہر ایک سڑک حادثے میں دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ،امرناتھ یاتریوں کے ساتھ جار رہی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی سڑک پر الٹ جانے سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی 79 بٹالین کے دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل بٹو پان اور کانسٹیبل دیپک کمار حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے پی ایچ سی سونہ مرگ لے جایا گیا، جہاں سے ہیڈ کانسٹبل بٹو پان کو خصوصی علاج کے لیے سکمز منتقل کیا گیا ہے۔