برمنگھم: بھارتی ویٹ لفٹر جیریمی نے 67 کلوگرام وزن کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں کامن ویلتھ گیمز میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا۔
جیریمی نے اسنیچ میں 140 کلو گرا اور کلین اینڈ جرک میں 160 کلو وزن اٹھا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
جیریمی برمنگھم میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے پہلے مرد کھلاڑی ہیں۔ اب تک بھارت کو پانچ تمغے مل چکے ہیں اور تمام تمغے ویٹ لفٹنگ میں آئے ہیں۔