• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پولیس کی جانب عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی خاطر آن لائن شکایتی سیل کا قیام

فائل فوٹو

تین برسوں میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک بھی شہری ہلاکت نہیں:اے ڈی جی پی

by امت ڈیسک
05/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
سرینگر: ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ آج جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کی تیسری برسی ہے، اس موقع پر نہ تو کوئی ہڑتال اور نہ ہی کوئی پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سرینگر کے لال چوک پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ "گزشتہ تین سالوں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔ عسکریت پسندوں کے جنازے اور تدفین میں کوئی جلوس نہیں نکلا اور یہ سب عوام کے تعاون سے ممکن ہوا ہے۔”

گزشتہ تین سالوں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا، وجے کمارانہوں نے مزید کہا کہ "گزشتہ روز پلوامہ میں گرنیڈ حملے میں ملوث لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور وہ جلد ہی انکاؤنٹر میں مارے جائیں گے”۔ ہائبرڈ عسکریت پسندوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "وہ پہلے درد سر تھے لیکن اب نہیں ۔ ایک بار جب ان کی شناخت ہو جاتی ہے، تو وہ پکڑے جاتے ہیں یا انکاؤنٹر میں مارے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ آج ہی کے روز سنہ 2019 میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمان میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بِل کو پارلیمان میں پیش کیا تھا جسے ممبران کی اکثریت نے منظوری دی تھی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر ریاست کو دو یونین ٹریٹریز، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے آئین کو بھی منسوخ کیا گیا اور جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کا اطلاق کیا گیا جس کے تحت وزارت داخلہ کی زیرنگرانی جموں و کشمیر میں حکومت قائم کی گئی۔ پانچ اگست سے ایک روز قبل وادی کے تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں کے لیڑران کو جیل بھیج دیا گیا یا نظر بند کیا گیا جبکہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا اور وادی میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا۔ اس دوران انٹرنیٹ سمیت فون سروس کو بھی کئی ماہ تک معطل کر دیا گیا تھا۔w

آج تیسری برسی کے موقع پر جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اور ایل جی انتظامیہ کی حکمرانی ہے۔ تیسری برسی کے موقع پر پیپلز کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دفعہ 370 کی منسوخی کو جموں و کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن تصور کیا جائے گا اور اسے کشمیری عوام کو بے اختیار کرنے کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دفعہ 370 کی بحالی کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے:عمر عبداللہ

Next Post

فاروق عبداللہ اور محبوبہ کی نظر بندی کی رپورٹ، پولیس نے کی تردید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
فاروق عبداللہ اور محبوبہ کی نظر بندی کی رپورٹ، پولیس نے کی تردید

فاروق عبداللہ اور محبوبہ کی نظر بندی کی رپورٹ، پولیس نے کی تردید

سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

صدر جمہوریہ کا انتخاب آج، جگدیپ دھنکھر اور مارگریٹ الوا کے درمیان مقابلہ

صدر جمہوریہ کا انتخاب آج، جگدیپ دھنکھر اور مارگریٹ الوا کے درمیان مقابلہ

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی

انگریزی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون کا انتقال

انگریزی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون کا انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »