امت نیوز ڈیسک ///
برمین سے ادھم پور جاتے ہوئے ایک منی بس سڑک سے پھسل کر مسورا کے گہری کھائی میں جا گری۔ جس میں 12 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے برمین علاقے میں ایک منی بس سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس مسورا کے گہرے کھائی میں جا گری، جس میں 12 لوگ زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں طلبہ بھی شامل ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال ادھم پور میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی طلباء اور دیگر کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔









