امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر میں بھی دیگر ریاستوں کی طرح ‘ہر گھر ترنگا مہم’ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز اور ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں انتظامیہ سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جموں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے 13 سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر مفت ترنگا تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ہر گھر ترنگا، جموں انتظامیہ کی جانب سے مفت ترنگا تقسیم کرنے کی مہمجموں انتظامیہ کی جانب سے 15 اگست تک ساڑھے تین لاکھ مکانات/عمارتوں پر ترنگا لہرائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے وہیں اس حوالے سے راشن ڈیپوز اور اسکولوں میں جھنڈے مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
ڈی سی جموں اَونی لواسا نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے اور 13 سے 15 اگست تک اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے۔ڈی سی جموں کا کہنا ہے کہ 13سے 15اگست کے درمیان ہر گھروں، دکانوں، سرکاری و نجی عمارتوں پر لہرائے جانے کے لیے 3.5 لاکھ ترنگے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔
وہیں جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہل یادو نے بھی عوام سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور بلاک سطح پر ملی نغمے اور ڈرائنگ مقابلوں، مشاعروں، کھیل تقریبات، ریلیوں اور ڈراموں کی شکل میں مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔









