سرینگر//کوآپریٹیو اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کو آپریٹیو کے ذریعے زرعی قرضوں کی تقسیم میں گرتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ حکومت پنچایت سطح پر کوآپریٹو سوسائٹیوں کو وسعت دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ یہاں دیہی کوآپریٹیو بینکوں کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ 1992 سے کوآپریٹیو کے ذریعے زرعی قرضوں کی تقسیم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس پر نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ – نابارڈ کی رپورٹ میں بھی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 13 کروڑ لوگ پیکس کے ممبر ہیں اور 65 ہزار پی اے سی ایس اچھا کام کر رہے ہیں۔ کسانوں کو پیکس کے ذریعے 2 لاکھ کروڑ روپے کا زرعی قرضہ ملتا ہے، جسے بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا ہدف رکھا جانا چاہیے۔کو آپریٹیو کے وزیر نے کہا کہ دیہی کوآپریٹیو بینکوں سے براہ راست کسانوں کو زیادہ سے زیادہ قرض حاصل ہو، اس کے لیے منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ دیہی کوآپریٹیو بینکوں سے کسانوں کو درمیانی اور طویل مدتی قرضے فراہم کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں تیزی سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ملک بھر میں پیکس کا مینوئل ہو اور اس حوالے سے 15 دنوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا-