امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی ہے جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔
میٹنگ کے ایجنڈے میں کشمیر کے اندرونی مسائل، سرحدوں پر تعینات سیکورٹی فورسز، عسکریت پسندی سے نمٹنا اور جموں و کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ بنیادی طور پر شامل ہے۔ تاہم اس بات کی بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ میٹنگ میں باہر کے ووٹروں کی شمولیت کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع پر بھی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پہلی بار وزیر داخلہ کی جانب سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی جارہی ہے جس کی صدارت خود امت شاہ کررہے ہیں۔ امت شاہ نے شری امرناتھ جی یاترا کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ میٹنگ بلائی ہے۔