• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غلط خبر شائع کرنے کے خلاف میاں قیوم نے اخبار سے وضاحت طلب کی

غلط خبر شائع کرنے کے خلاف میاں قیوم نے اخبار سے وضاحت طلب کی

by امت ڈیسک
25/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // جموں و کشمیر پولیس نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کے سلسلے میں بدھ کی صبح سرینگر کے تین ممتاز وکلا سمیت چار رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔ پولیس نے ایڈوکیٹ میاں قیوم، ایڈوکیٹ منظور ڈار اور ایڈوکیٹ مظفر محمد کی رہائش گاہوں اور دفاتر کی تلاشی لی۔ تاہم ایک دن بعد سرینگر سے شائع ہونے والا ایک انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر نے ایک خبر شائع کی جس کا عنوان تھا "ایڈوکیٹ میاں قیوم نے بندوق کی نوک پر مندر کی 159 کنال اراضی دھوکہ دہی کے ذریعے ہتھیا لی، پولیس ذرائع”۔

پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے گریٹر کشمیر نے دعویٰ کیا کہ میاں عبدالقیوم کے گھر پر چھاپہ کے دوران برآمد کے گئے دستاویزات میں مندر کی 159 کنال سے زیادہ اراضی کے کاغذات بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر میاں قیوم کے ذریعہ بندوق کی نوک پر زبردستی اور دھوکہ دہی کے ذریعے ہتھیا لی گئی تھی۔”

اس حوالے سے ایڈوکیٹ عبدالقیوم نے جمعرات کو اخبار کے ایڈیٹر، پرنٹر اور پبلشر سے خبر کی وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کیا کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہے اور اس کا واضح مقصد عوام میں میری شبیہ کو خراب کرنا ہے۔ انہوں نے اخبار کی جانب سے وضاحت شائع نہ کرنے کی صورت میں قانونی راستہ اختیار کرنے کا بھی انتباہ دیا۔

میاں قیوم نے اخبار کو دیے گئے نوٹس میں کہا کہ "آپ کی طرف سے اخبار میں شائع ہونے والی خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے اور اس کا واضح مقصد عوام میں میری شبیہ کو داغدار کرنا ہے۔ آپ کو خبر شائع کرنے سے پہلے کم از کم حقائق کی توثیق کرنی چاہیے تھی، لیکن بدقسمتی سے آپ نے ایسا نہیں کیا اور فوراً ہی خبر شائع کر دی، جس سے میری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔”

ایڈوکیٹ قیوم نے اپنی تحویل میں موجود اراضی کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "کہ میں نے نہ تو کسی مندر کی زمین بندوق کی نوک پر ہڑپ لی ہے اور نہ ہی مندر کی 159 کنال اراضی کہیں بھی میرے قبضے میں ہے۔ یہ درست ہے کہ برزولہ میں 159 کنال اراضی منڈار رگونتھ کی ہے جو کہ قدیم زمانے سے تقریباً 130 کرایہ داروں کے قبضے میں ہے، لیکن میرے اور میرے بھائی بہن کے پاس صرف 6 کنال اور 10 مرلہ زمین ہے جو کہ ہمیں اپنے والد سے وراثت میں ملی ہے، میرے والد سے پہلے میرے دادا کے پاس مذکورہ 6 کنال اور 10 مرلہ زمین تھی۔ یہ 6 کنال اور 10 مرلہ زمین میرے نام اور میرے بھائیوں کے نام پر ہے۔ سنہ 2010 میں مجھے اورمیرے بھائی بہن کو مذکورہ زمین کا 1 کنال اور 12 مرلہ ملا ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ریونیو ریکارڈ میں زمین ہمارے نام "محفوظ کرایہ دار” کے طور پر درج ہے اور یہ پوزیشن پچھلے دو سو سالوں سے جاری ہے۔ کچھ عرصہ قبل ڈویژنل کمشنر کشمیر سرینگر نے 16 اکتوبر 2019 کے حکم نامے جاری کرتے ہوئے مذکورہ اراضی کی ملکیت وجے شرما نام کے شخص اور اس کے بھائی کے حق میں تصدیق کی تھی، جو جموں کے رہائشی ہیں۔ اس کے مالکان نے مذکورہ اراضی سے تمام 130 کرایہ داروں کو بے دخل کرنے کا بھی حکم دیا۔ مذکورہ حکم مورخہ 16 اکتوبر 2019 کو نہ صرف وجے شرما اور ان کے بھائی نے ہائی کورٹ کے سامنے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ تمام رٹ پٹیشنز ابھی تک ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں اور عدالت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "اس لیے میں آپ سے (گریٹر کشمیر) سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے مہربانی خبر کی تردید شائع کریں اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو میرے پاس اس معاملے کو ہائی کورٹ کے نوٹس میں لانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا”

واضح رہے کہ میاں قیوم کو حکام نے 5 اگست 2019 کے دن حراست میں لیا تھا جب کشمیر کی ناکہ بندی کرکے جموں و کشمیر کی آئینی نیم خودمختارانہ حیثیت ختم کی گئی تھی اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتطام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ میاں قیوم آگرہ جیل میں نظر بند تھے لیکن بعد میں انہیں طویل نظربندی کے بعد عدالتی احکامات کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد وہ سیاسی طور گوشہ نشین ہوگئے ہیں اور اپنی ساری توجہ وکالت پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ماضی میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایک اکائی تھی تاہم بعد میں حریت کے دو حصوں میں بٹ جانے کے بعد وکیلوں کی یہ تنظیم الگ ہوگئی ۔مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں اس کا مؤقف حریت آئین کے عین مطابق ہی رہا۔ گزشتہ برس بار ایسوسی ایشن نے تنظیمی انتخابات کیلئے کارروائی شروع کی تھی لیکن کووڈ پابندیوں کے پیش نظر حکام نے یہ انتخابات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔( بشکریہ ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سلامتی کونسل میں بھارت نے پہلی دفعہ روس کے خلاف ووٹ دیا

Next Post

عزم ، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
عزم ، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: فاروق عبداللہ

عزم ، حوصلے اور صبر و استقلال سے ہی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے: فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

صفینہ بیگ جموں و کشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

صفینہ بیگ جموں و کشمیر حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب

نپور شرما کے خلاف بی جے پی کی اچانک کاروائی بین الاقوامی ردعمل کا اثر، عمرعبداللہ

آزاد کا استعفیٰ ،کانگریس پارٹی کو بڑا دھچکا:عمرعبداللہ

میر واعظ کو جامع مسجد نہیں جانے دیا گیا

میر واعظ کو جامع مسجد نہیں جانے دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »