بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں پولیس اور فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فوج اور بارہمولہ پولیس نے اوڑی کے کمل کوٹ سیکٹر میں مدیان نانک پوسٹ کے قریب تین غیر ملکی دراندازوں کو ہلاک کر دیا۔ جائے وقوعہ سے لاشوں کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج نے دراندازی کی دو بڑی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔ فوج نے ان کارروائیوں میں دو دراندازوں کو مار گرانے اور ایک درانداز کو زندہ پکڑنے کا دعوی کیا ہے۔