سری نگر// ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ کی چیئرپرسن صفینہ بیگ کو جموں و کشمیر حج کمیٹی کی سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ صفینہ کو پینل میں موجود بی جے پی سے وابستہ دو اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔
خبر رساں ایجنسی کے این او کے مطابق، سفینہ بیگ کو حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا، ان کا نام سابق ممبر پارلیمنٹ چودھری طالب حسین نے تجویز کیا تھا اور ان کے نام کی تائید محمد رفیق چشتی (ضلع صدر بی جے پی پونچھ) نے کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران رکن پارلیمنٹ جسٹس ریٹائرڈ حسنین مسعودی کا نام مولوی محمد اشرف نے تجویز کیا تاہم کسی بھی رکن نے اس کی حمایت نہیں کی۔ سید محمد رفیق جو کہ پینل کے رکن بھی ہیں، کارروائی کے دوران موجود نہیں تھے۔
بتا دیں کہ صفینہ بیگ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے کیا تھا۔
انہوں نے 2021 میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ آزاد ہیں اور آزاد امیدوار کے طور پر رہیں گی۔







