سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ اور نائب صدر نیشنل کانفرنس عمر عبداللہ نے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کا کانگریس سے استعفیٰ پارٹی کیلئے بڑا دھچکا ہے۔
ایک ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے کہا، “طویل عرصے سے یہ افواہیں چل رہی تھیں لیکن یہ کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ حالیہ وقت میں دیگر سینئر رہنماوں کے استعفیٰ کے باوجود آزاد کا استعفیٰ خط پڑھنا بہت تکلیف دہ ہے۔ ہندوستان کی عظیم پرانی پارٹی کو ٹوٹتے دیکھنا افسوسناک اور کافی خوفناک ہے”







