امت نیوز ڈیسک ///
گذشتہ تین دنوں میں یہ ساتواں زلزلہ تھا۔ اس سے قبل تین دنوں کے دوران وادی میں 6 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ آج علی الصبح 3.28 بجے جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے-
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ آج علی الصبح 3.28 بجے جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 کی ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔
گذشتہ تین دنوں میں یہ ساتواں زلزلہ تھا۔ اس سے قبل تین دنوں کے دوران وادی میں 6 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، گذشتہ رات 11:04 بجے کٹرا، جموں و کشمیر میں 4.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ طول بلد 33.20 ڈگری شمال اور طول البلد 75.56 ڈگری مشرق میں 5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےدوسرا زلزلہ بدھ کی رات 11:52 پر آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔








