• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جامعہ ملیہ سے صفورہ زرگر کا ایڈمیشن منسوخ

جامعہ ملیہ سے صفورہ زرگر کا ایڈمیشن منسوخ

by امت ڈیسک
26/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ سماجیات نے اسکالر اور سماجی کارکن صفورا زرگر کا داخلہ منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ہے، یونیورسٹی سے منسلک شخص نے بتایا کہ سفورا کے مقالے کے کام میں "غیر اطمینان بخش” پیش رفت کی وجہ سے، یونیورسٹی نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ وہیں عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلے میں ڈین کے دفتر کی طرف سے ایک نوٹیفکیشن آنے والے دنوں میں جاری کیا جائے گا۔ زرگر نے ایم فل/پی ایچ ڈی پروگرام میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لیا ہے۔

وہیں سفورا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021 سے مجھے میعاد میں توسیع کے لیے ادھر سے اُدھر بھگایا جا رہا ہے، جب کہ یونیورسٹی میں دیگر اسکالرز کو آسانی سے میعاد میں توسیع دے دی جاتی ہے۔ مجھے اپنے سپروائزر اور اپنے محکمہ کے ہاتھوں سخت بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جب کہ یو جی سی نے مسلسل پانچ کووڈ ایکسٹینشنز دی ہیں، مجھے صرف ایک دی گئی ہے۔ مجھے خواتین اسکالر کے زمرے میں توسیع کے لیے درخواست دینے پر مجبور کیا گیا، اس کے باوجود ‘غیر تسلی بخش پیشرفت’ کا حوالہ دیتے ہوئے مہینوں کے بعد میری درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ای میلز، جو میں نے رجسٹرار اور وی سی کو بھیجی تھی، مجھے ان کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔ یہ یو جی سی کی طرف سے واضع کردہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے اور سپروائزر اور محکمہ کے خراب ارادوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ میں اپنے لیے دستیاب تمام کارروائی کروں گی۔ بار بار میری تحریر کو ‘بہت زیادہ سیاسی’ ہونے کی وجہ سے سنسر اور مسترد کیا گیا ہے۔ وہ کیا چیز ہے جو انہیں پڑھی لکھی مسلم خواتین سے اتنا خوفزدہ کرتی ہے کہ وہ ہماری تعلیم میں ہر ممکن رکاوٹ ڈالتے ہیں؟ یہ میرے کام کو روکنے، سنسر کرنے اور میری تعلیم میں خلل ڈالنے کی ایک واضح کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر کے دوران حاملہ ہوتے ہوئے، ریاست کے شدید حملے جھیلتے ہوئے، جیل میں رہنے اور شدید کووِڈ انفیکشن کے باوجود میں نے اپنا فیلڈ ورک مکمل کیا۔ میں نے اپنی تمام پیش رفت رپورٹ وقت پر جمع کرائی لیکن آخری وقت میں مجھے اپنا مقالہ جمع کرانے سے انکار کیا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سانپ کے کاٹنے سے ترال کے نوجوان کی راجستھان میں موت

Next Post

غلام نبی آزاد کا موجودہ وقت میں کانگریس کو چھوڑنا صحیح فیصلہ نہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
چین سے بات چیت ہوسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ فاروق عبداللہ

غلام نبی آزاد کا موجودہ وقت میں کانگریس کو چھوڑنا صحیح فیصلہ نہیں :ڈاکٹر فاروق عبداللہ

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

کشمیر:این آئی اے عدالتوں کو مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایت

آزاد کے چلے جانے کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی : رویندر رینا

آزاد کے چلے جانے کے بعد کانگریس کی کشتی پوری طرح سے ڈوب گئی : رویندر رینا

پاکستان کو دھچکا، وسیم خان بھی زخمی

پاکستان کو دھچکا، وسیم خان بھی زخمی

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور معروف عالم دین مولانا جلال الدین عمری انتقال کر گئے

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر اور معروف عالم دین مولانا جلال الدین عمری انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »