• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صدر جمہوریہ نے جسٹس ادے امیش للت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدہ کا حلف دلایا

صدر جمہوریہ نے جسٹس ادے امیش للت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدہ کا حلف دلایا

by امت ڈیسک
27/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // صدر دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں جسٹس ادے امیش للت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف دلایا۔ جج جسٹس للت اب تک کئی اہم معاملہ پر فیصلہ کرچکے ہیں،جن میں مسلمانوں میں ‘تین طلاق’ کے رواج کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وہ دوسرے چیف جسٹس ہوں گے جنہیں بار سے براہ راست اعلیٰ عدلیہ کے بنچ تک پہنچایا جائے گا۔ ان سے قبل جسٹس ایس۔ ایم سیکری پہلے وکیل تھے جنہیں مارچ 1964 میں براہ راست سپریم کورٹ کے بنچ میں ترقی دی گئی۔ وہ جنوری 1971 میں 13ویں چیف جسٹس بنے تھے۔

نامزد چیف جسٹس آف انڈیا للت نے جمعہ کو تین شعبوں پر زور دیا جن پر وہ ملک کی عدلیہ کے سربراہ کے طور پر اپنے 74 دن کے دور میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس للت نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کریں گے کہ سپریم کورٹ میں کم از کم ایک آئینی بنچ سال بھر کام کرے۔ جسٹس ادے امیش للت جو آج ملک کے 49 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے،انہوں نے کہا کہ دیگر دو ایسے شعبے جن پر وہ کام کرنا چاہتے ہیں، وہ دو یہ ہیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے فہرست سازی کرنا اور غیر معمولی اہمیت کے حامل معاملات پر توجہ دینا شامل ہے ۔سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس این وی رمنا کو الوداع کرنے کے لیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کی طرف سے منعقد ایک تقریب میں جسٹس للت نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے مانتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا کردار واضح طور پر قانون بنانا ہے، اور اس کے لئے بس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جلد از جلد بڑے بینچ قائم کیے جائیں تاکہ مسائل کو جلد حل کیا جا سکے۔ جسٹس للت نے کہا ہم اس بات پر بھر پور توجہ دینے کی پوری کوشش کریں گے کہ ہمارے پاس کم از کم ایک آئینی بنچ ہو، جو سال بھر کام کرے گا۔” جسٹس للت نے کہا کہ وہ جن شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں ان میں سے ایک آئینی بنچوں کے سامنے معاملات کی فہرست اور خاص طور پر تین ججوں کی بنچوں کو بھیجے گئے معاملات سے متعلق ہے۔

مقدمات کی فہرست سازی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم مقدمات کی فہرست سازی کے عمل کو ہر ممکن حد تک آسان، صاف اور شفاف بنانے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ اہم معاملات پر توجہ دینے کے معاملہ پر جسٹس للت نے کہا کہ وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔ انہوں نے کہا "میں بنچ میں موجود اپنے تمام علم دوست ساتھیوں کے ساتھ اس مسئلے پر بات کروں گا اور ہم یقینی طور پر بہت جلد اس کو حل کر لیں گے، اور آپ کے پاس ایک واضح طریقہ کار ہوگا جہاں متعلقہ عدالتوں کے سامنے کسی بھی ضروری معاملے کو آزادانہ طور پر اٹھایا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس این وی رمناسبکدوش ہونے والے CJI کی تعریف کرتے ہوئے جسٹس للت نے ان کی دو غیر معمولی کامیابیوں کو ذکر کیا، جس میں عدالت عظمیٰ میں 11 اور ہائی کورٹس میں 220 سے زائد ججوں کی تقرری کو یقینی بنانے سمیت کئی اہم عدالتی اور انتظامی فیصلے شامل ہیں۔ جسٹس ادے امیش للت سبکدوش ہونے والے CJI کی جگہ نئے چیف جسٹس ہوں گے، جس کی مدت دو ماہ سے کچھ زیادہ ہوگی اور وہ 8 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری گرفتار

Next Post

آزاد جلد کریں گے نئی پارٹی کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
آزاد جلد کریں گے نئی پارٹی کا اعلان

آزاد جلد کریں گے نئی پارٹی کا اعلان

آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

پارٹی کی سرگرمیوں کو صرف جموں تک محدود نہ رکھیں  کشمیر میں بھی بی جے پی کو مضبوط کریں۔امت شاہ

پارٹی کی سرگرمیوں کو صرف جموں تک محدود نہ رکھیں کشمیر میں بھی بی جے پی کو مضبوط کریں۔امت شاہ

میرواعظ معاملے میں ایل جی اور ڈی جی پی کے متضاد موقف پر چدمبرم کا طنز

میرواعظ معاملے میں ایل جی اور ڈی جی پی کے متضاد موقف پر چدمبرم کا طنز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »