• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

by امت ڈیسک
27/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // نڈین نیشنل کانگریس سے غلام نبی آزاد کا مستعفی ہونا کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ معاملات پہلے سے طے تھے کہ بی جے پی کے مشن کو انجام دینے کے لیے کب اور کیسے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنی ہے۔ ان باتوں کا اظہار کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور پردیش کانگریس کمیٹی میں سیاسی امور کے چیئرمین طارق حمید قرہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

بی جے پی کے مشن کو انجام دینے کیلئے آزاد نے دیا ہے استعفیانہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کا پارٹی سے استعفی دینا ذاتی طور پر میری لیے کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ معاملات اس وقت سے طے ہورہے تھے جب ایوان بالا میں وزیر اعظم نریندر مودی نے الوداع تقریب کے دوران نہ صرف آزاد کی تعریف کی بلکہ وہاں جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے تھے، جب کہ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزاد صاحب کی صلاحیتوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ صفحات پر مشتمل غلام نبی آزاد نے اپنے استعفی میں تقریباً ساڑھے تین صفحوں پر کانگریس کے ساتھ اپنے سفر کا تذکرہ کیا ہے۔ وہیں ڈیڑھ صفحے پر انہوں نے راہل گاندھی کے کام کرنے کے طریقے پر سوالات کھڑا کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے، لیکن استعفے میں نظریہ کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا، جس سے یہ عیاں ہوجاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

طارق حمید قرہ نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت یے کہ کانگریس پارٹی سے ان کے اختلافات اس نظریہ اور لائحہ عمل سے بھی ہے جو کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ان فرقہ پرستوں طاقتوں، سیکولرازم کے مخالف، ہندو مسلم میں تفرق پیدا کرنے والوں اور مندر مسجد کے نام پر ملک کو باٹنے والوں کے خلاف اپنانا رہی ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ آزاد صاحب کا استعفی اسی وقت کیوں آتا جب کانگرس کی صدر سونیا گاندھی علاج کی خاطر بیرون مالک میں ہیں جب کہ پارٹی سے کنارہ کشی اس میٹنگ کے بعد ہی کیوں کی جاتی ہے جو کہ حال ہی میں جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور کے حوالے نئی دلی میں وزیر داخلہ کی قیادت منعقد ہوتی ہے۔

پریس کانفرس کے دوران طارق حمید قرہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اپنے مقصد میں کامیاب ہوئی کیونکہ بی جے پی کی حمایت سے غلام نبی آزاد اپنی ایک نئی پارٹی بنانے جارہے ہیں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کانگرس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے جمعہ کو پارٹی کے سبھی عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا جب کہ اس کے فورا بعد آزاد کی حمایت میں جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے چند سینیئر رہنماؤں نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے اپنا استعفی پیش کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آزاد جلد کریں گے نئی پارٹی کا اعلان

Next Post

آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
Next Post
آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

پارٹی کی سرگرمیوں کو صرف جموں تک محدود نہ رکھیں  کشمیر میں بھی بی جے پی کو مضبوط کریں۔امت شاہ

پارٹی کی سرگرمیوں کو صرف جموں تک محدود نہ رکھیں کشمیر میں بھی بی جے پی کو مضبوط کریں۔امت شاہ

میرواعظ معاملے میں ایل جی اور ڈی جی پی کے متضاد موقف پر چدمبرم کا طنز

میرواعظ معاملے میں ایل جی اور ڈی جی پی کے متضاد موقف پر چدمبرم کا طنز

آزاد  نئی پارٹی کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے

آزاد نئی پارٹی کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے

ایشیا کپ: حسن علی نے پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کر لیا

ایشیا کپ: حسن علی نے پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »