• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آزاد جلد کریں گے نئی پارٹی کا اعلان

آزاد جلد کریں گے نئی پارٹی کا اعلان

by امت ڈیسک
27/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

پانچ دہائیوں سے کانگریس کے ساتھ جڑے رہنے والے سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد جموں میں ایک عوامی جلسے میں اپنی نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 4 ستمبر کو جموں پہنچیں گے اور اگلے روز شہر میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں وہ اپنی پارٹی کا اعلان کریں گے۔

آزاد نے گزشتہ روز کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیکر سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے اپنے استعفی کی وجوہات بیان کیں جس میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت طفلانہ اور غیر سنجیدہ رہی ہے جبکہ کانگریس ان کی قیادت میں 2014 سے دو لوک سبھا انتخابات ہار چکی ہے۔ کانگریس نے آزاد کے استعفی کو ان کی خودغرضی اور موقع پرستی سے تعبیر کیا ہے۔

کانگریس سے علیٰحدگی کے بعد غلام نبی آزاد پارٹی بنائیں گےآزاد کے استعفی کے فوراً بعد جموں و کشمیر سے کئی سینئر کانگریس لیڈروں نے بھی اپنے استعفی پارٹی صدر کو روانہ کئے۔ حال ہی میں نامزد کئے گئے جموں و کشمیر کے کانگریس صدر وقار رسول وانی نے آزاد کے استعفی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے سب سے پرانی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ہی وہ آزاد سے ملے تھے لیکن انہوں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔

دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ کانگریس کے کئی سینئر رہنما آج جموں سے دلی روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ مرکزی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دلی روانہ ہونے والے لیڈروں میں وقار رسول وانی، رمن بھلہ اور جی ایم سروری شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ لیڈران پارٹی لیڈروں سے ملنے کے بعد دلی میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

صدر جمہوریہ نے جسٹس ادے امیش للت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدہ کا حلف دلایا

Next Post

آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

آزاد نے بی جے پی کے مشن کیلئے استعفی دیا: طارق قرہ

آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

آزاد4ستمبر کو جموں آئیں گے،کانگریس سے مستعفی لیڈران کا اجلاس کل

پارٹی کی سرگرمیوں کو صرف جموں تک محدود نہ رکھیں  کشمیر میں بھی بی جے پی کو مضبوط کریں۔امت شاہ

پارٹی کی سرگرمیوں کو صرف جموں تک محدود نہ رکھیں کشمیر میں بھی بی جے پی کو مضبوط کریں۔امت شاہ

میرواعظ معاملے میں ایل جی اور ڈی جی پی کے متضاد موقف پر چدمبرم کا طنز

میرواعظ معاملے میں ایل جی اور ڈی جی پی کے متضاد موقف پر چدمبرم کا طنز

آزاد  نئی پارٹی کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے

آزاد نئی پارٹی کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »