• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کو منسوخ کرانے غلام نبی آزاد نے حکومت کی مدد کی: الطاف بخاری

دفعہ 370 کو منسوخ کرانے غلام نبی آزاد نے حکومت کی مدد کی: الطاف بخاری

by امت ڈیسک
28/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اتوار کے روز کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے میں اگر کسی کا بلواسط یا بلاواسط رول رہا تو وہ غلام نبی آزاد کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والامودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے۔

اُن کے مطابق غلام نبی آزاد آج کہہ رہے ہیں کہ پانچ اگست کی پوزیشن واپس لاوں گا لیکن جب وہ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کو منسوخ کرنے پر روک لگا سکتے تھے اُس وقت کچھ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا : تین سال کے بعد اب لوگوں کو پتہ چلا کہ پانچ اگست 2019 کو غلام نبی آزاد نے اسی دن کا سودا کیاتھا اور لوگوں کو اب اس کی پوری علمیت حاصل ہوئی ہے‘۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے اننت ناگ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

اپنی پارٹی کے چیف الطاف بخاری نے غلام نبی آزادکو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 کو منسوخ کرانے میں اُس کا بھی برابر کا ہاتھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پانچ اگست 2019 کو جب راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے لئے بل پر بحث ہوئی تو اکثریت اپوزیشن کی تھی لیکن بل کے خلاف ووٹ پڑے اور اس میں غلام نبی آزاد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے مودی جی کے ساتھ مل کر بل پاس کرائی اور آج وہ لوگوں کے غمخوار بنے بیٹھے ہیں۔

الطاف بخاری نے کہاکہ غلام نبی آزاد پانچ اگست کی پوزیشن کو واپس لانے کی باتیں کررہا ہے لیکن میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ حزب اختلاف کے لیڈر تھے اور دفعہ 370 کے متعلق راجیہ سبھا میں لائی گئی بل پر روک لگانے کی پوزیشن میں تھے تو آپ نے اُس وقت کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ غلام نبی آزاد اُس وقت مودی کے ساتھ مل گئے اور بل کو پاس کرایا ۔اُس دن وہ (مودی جی ) آنسوں آپ کے لئے اور آپ نے آنسوں اُن کے لئے بہائے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کشمیریوں کے آنسوں کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

الطاف بخاری نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا اب بیوقف نہیں بنایا جاسکتا ہے انہیں معلوم ہے کہ غلام نبی آزاد نے کس کے ساتھ ہاتھ ملایا ۔

اُن کے مطابق غلام نبی آزاد نے 5 اگست 2019 کو آج کے دن کے لئے سودا کیا تھا اور تین سال بعد لوگوں کو اس کی علمیت ہوئی کہ آزاد صاحب نے پیٹ پیچھے ایک بڑا سودا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اب لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والا مودی نہیں بلکہ غلام نبی آزاد ہے ۔ انہوں بتایا کہ غلام نبی آزادنے راجیہ سبھا میں دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کی بل کو پاس کرانے میں بلواسط یا بلاواسط طور پر اپنا رول ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزاد صاحب نے کانگریس کا ووٹ مودی کے حق میں دیا اور آج اُس کا اصل چہرہ سامنے آیا ہے۔

الطاف بخاری نے کہا: آزاد صاحب مودی کے ساتھ مل کر آپ کشمیریوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں۔ فاروق عبداللہ کی جانب سے غلام نبی آزاد کی حمایت کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہاکہ اُنہیں مجبوری ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نوئیڈا کا سُپر ٹیک ٹوین ٹاور زمیں دوز

Next Post

جنگی سامان ملکی سطح پر تیار کردہ ہی فو ج کو فراہم کیا جائے گا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
جنگی سامان ملکی سطح پر تیار کردہ ہی فو ج کو فراہم کیا جائے گا

جنگی سامان ملکی سطح پر تیار کردہ ہی فو ج کو فراہم کیا جائے گا

سرینگر میونسپل کارپوریشن کو امسال ریکارڈ 20کروڑ آمدنی حاصل

سرینگر میونسپل کارپوریشن کو امسال ریکارڈ 20کروڑ آمدنی حاصل

” نارکو ٹی ٹیررزم “کایک بڑا چیلنج ، پاکستان جموں کشمیر میں ”ہر گھر میں ماتم “ کا حامی : دلباغ سنگھ

کیس کی تحقیقات کے دوران نئی تکنینک اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت۔ دلباغ سنگھ

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان اب نومبر کے بجائے مارچ سیشن میں منعقد ہونگے

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان اب نومبر کے بجائے مارچ سیشن میں منعقد ہونگے

پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

بھاجپا میں شمولیت خارج از امکان، افواہیں پھیلانے والے خیالوں کی دنیا میں رہ رہے ہیں: غلام نبی آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »