• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سال 2021میں مختلف حادثات میں 1386افراد از جان :این سی آر بی رپورٹ

سال 2021میں مختلف حادثات میں 1386افراد از جان :این سی آر بی رپورٹ

by امت ڈیسک
01/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر//جموں وکشمیر میں سال 2021کے دوران مختلف حادثات میں 1386افراد از جان ہوئے جبکہ اس دوران 247 خود کشیوں کے واقعات اور 32 افراد گیس کے اخراج سے جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک کی ریاستوں اور یونین ٹریٹریوں میں جموں وکشمیر حادثات میں دوسرے نمبر پر ہے۔
سال 2021کے دوران مختلف حادثات میں 1386افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لداخ یوٹی میں 153اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی آر بی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اراضی کھسکنے کے باعث چار افراد مارے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں سال 2021 کے دوران 30 افراد غرقآب ہوئے جبکہ بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث 19افراد کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثاتی دھماکوں میں دو افراد از جان ہوئے۔ان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے جموں وکشمیر میں ایک سال کے دوران 88افراد جاں بحق ہوئے۔
اُن کے مطابق آگ کی وارداتوں اور دیگر حادثات میں 6 ہزار 856 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں کل ملا کر 5424اور لداخ میں 237 مختلف حادثات رونما ہوئے۔
سال 2021 میں جموں وکشمیر میں پیش آئے ریلوے حادثات کے بارے میں کرائم ریکارڈ بیورو نے بتایا کہ کل ملا کر 15ریل حادثات ہوئے جس دوران 15افراد ہلاک جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 86 افراد زہر خوری کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 28 افراد جراثیم کش ادویات نوش کرنے کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ گیس کے اخراج سے جموں وکشمیر میں سال 2021کے دوران 32کی موت واقع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2021کے دوران 247خود کشیوں کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔
دریں اثنا عوامی حلقوں نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر کارگر حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شاہراوں کی مرمت اور انہیں کشادہ کرنے کی خاطر صرف زبانی ضمع خرچ کی جارہی ہیں عملی طور پر شاہرائوں کو کشادہ کرنے کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر خارجہ جے شنکر نے ابوظہبی کے پہلے ہندو مندر کا دورہ کیا

Next Post

ملیٹنٹوں کے والدین اور بزرگ اپنے بچوں کی زندگیاں بچانے میں رول اداکریں ۔ اے ڈی جی پی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
پولیس کی جانب عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی خاطر آن لائن شکایتی سیل کا قیام

ملیٹنٹوں کے والدین اور بزرگ اپنے بچوں کی زندگیاں بچانے میں رول اداکریں ۔ اے ڈی جی پی

جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

ملٹنسی کے بعد منشیات ہی سب سے بڑا چلینج

بارہمولہ میں 1470 راؤنڈ برآمد

بارہمولہ میں 1470 راؤنڈ برآمد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ ہند کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ ہند کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پلوامہ میں فائرنگ، غیر مقامی مزدور زخمی

پلوامہ میں فائرنگ، غیر مقامی مزدور زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »