سرینگر//وادی میں سرگرم جنگجوﺅں کو تشدد کا راستہ چھوڑکر قومی دھارے میں شامل ہونے کی ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے نائب پولیس سربراہ برائے کشمیر وجے کمار نے جنگجوﺅں کے والدین اور بزرگوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح راستہ دکھانے اور ان کی زندگیاں بچانے میں رول اداکریں ۔ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجوﺅں سے اے ڈی جی پی وجے کمار نے تشدد کا راستہ ترک کرنے کی ایک بار پھر اپیل کی ہے ۔ کشمیر پولیس کے نائب سربراہ وجے کمار نے کہا ہے کہ تشدد کا راستہ ترک کرنے سے سرگرم جنگجو قومی میں دھارے میں شامل ہوجائیں اور اپنی زندگی تباہ ہونے سے بچ جائیں ۔ وجے کمار نے اس ضمن میں ملیٹنٹوں کے والدین اور بزرگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی بچانے میں رول اداکریں اور ان کو ہتھیار ڈالنے اور معمول کی زندگی گزارنے پر آمادہ کریں۔ اس دوران کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) وجے کمار نے کہاہے کہ کشمیر میں اس سال اب تک 36 غیر ملکیوں سمیت 140 مقامی عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سال 2022 کے پہلے آٹھ مہینوں میں 36 غیر ملکیوں سمیت 140 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اے ڈی جی پی کمار نے کہا کہ انسدادملٹنسی آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔”فورسز کی مشترکہ ٹیمیں فورسز کو بغیر کسی نقصان کے کلین سویپ آپریشنز میں عسکریت پسندوں کو ختم کرنے میں زبردست کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔انہوں نے گمراہ نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملٹنسی میں شامل ہو کر تشددکا راستہ ترک کر کے قومی دھارے میں واپس آجائیں۔اے ڈی جی پی کمار نے ان عسکریت کے والدین اور بزرگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے وارڈز سے تشدد کے اس لاپرواہ راستے کو چھوڑنے کی التجا کریں۔