سری نگر//وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں جمعہ کو ایک شخص کو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سری نگر پولیس نے بتایا کہ 4روز قبل نابالغ لڑکی کی مبینہ عصمت دری کی شکایت متعلقہ پولیس تھانہ میں موصول ہوئی تھی، جس کے بعد معاملہ درج کر کے کاروائی شروع کی گئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزم اعجااز احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن زیون کھنموہ آج نابالغ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا ،”ملزم اعجاز احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ سکنہ زیون، کھنموہ کو 4دن قبل ملورہ کی ایک نابالغ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ جرم کے بعد مفرور تھا۔ آئی پی سی اور پوسکو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 24/2022 درج کی گئی ہے”۔