امت نیوز ڈیسک // جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ڈمپورا علاقے میں ایک نوجوان اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 17 سالہ زبیر احمد وانی ولد محمد مقبول وانی، جو شوپیاں کے ڈمپورا کے رہائشی ہیں، 26 اگست سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوا ہے۔11ویں جماعت کا طالب علم، زبیر اپنے اسکوٹر کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھنے گھر سے نکلا، لیکن تب سے واپس نہیں آیا۔
اہل خانہ نے انتظامیہ سے زبیر کو ڈھونڈنے کی اپیل کی ہے ۔ وہیں انہوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔