کشتواڑ//جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہفتہ کو کشتواڑ ضلع میں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیاہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق، ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ کشتواڑ پولیس،فوج کی 11 آر آر اور ایم آئی کے مشترکہ ان پٹ کی بنیاد پر، کشتواڑ پولیس نے 11آر آر کے ساتھ چرگی ڈول کے عبدالواحد نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ واحد پاکستان میں قائم انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان میں مقیم ہینڈلر کو مختلف پولیس اسٹیبلشمنٹ اور سکیورٹی فورسز کی خفیہ معلومات فراہم کر رہا تھا۔
مزید کہا گیا کہ اس اطلاع پرای اے او ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 211/2022زیرِ دفعہ پولیس تھانہ کشتواڑ میںدرج کی گئی ہے اور مزید جانچ شروع کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مستقبل قریب میں کچھ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔