امت نیوز ڈیسک // سری نگر کے راج باغ علاقے میں ہفتہ کو ایک زیر تعمیر ہوٹل میں تعمیراتی سامان اتارنے کے دوران پیش آئے حادثے میں ایک مہاجر مزدور کی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا زخمی ہو گیاہے ۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے مطابق، مزدوروں کی شناخت 21سالہ روہت یادو اور 19سالہ لڈو کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی مزدوروں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم روہت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
زرائع کے مطابق، لاڈو کمار کا علاج کیا جا رہا ہے اور اُس کی حالت مستحکم بتائی رہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔