• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حد بندی کمیشن نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع کے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھا ہے: رویندر رینہ

جموں کشمیر میں اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا : رویندر رینہ

by امت ڈیسک
03/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے ہفتے کے روز بتایا کہ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے اور یوٹی میں اُس کا وجود ہی ختم ہو کررہ گیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی دن بدن جموں وکشمیر مضبوط ہورہی ہے اور نہ صرف اگلی حکومت بھاجپا کی ہوگی بلکہ وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا ۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی ) کا اتحاد بھی ٹوٹ جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ایک نیوز پورٹل سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں کانگریس کا اب کوئی وجود ہی نہیں کیونکہ جس لیڈر کے بل بوتے پر وہ یہاں سرگرمیاں چلا رہے تھے وہ اب اپنی نئی پارٹی تشکیل دینے کے کام میں مصروف ہے۔
اُن کے مطابق کانگریس کی کشتی میں کانگریسیوں نے ہی سوراخ کیا ہے اور یہ پارٹی اب ڈوبنے کے قریب پہنچ گئی ۔
بی جے پی کی جانب سے کانگریس میں پھوٹ ڈالنے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ جس پارٹی کا کوئی وجود نہیں ہم اُنہیں کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ،کانگریس کو خود کانگریسوں نے نقصان سے دوچار کیا اور اس ضمن میں بی جے پی پر الزام عائد کرنا آسمان کو تھوکنے کے برابر ہے۔
چناو میں کانگریس کی جانب سے بھاجپا کو ٹکر دینے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ جس پارٹی میں اب کوئی لیڈر بچا ہی نہیں وہ کیا ٹکر دے گی ۔ ۔
اُنہوں نے مزید کہاکہ جس طرح سے کانگریس کے سینئر لیڈران دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں اسی طرح گپکار اتحاد بھی عنقریب ٹوٹ جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بھاجپا جموں وکشمیر میں دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے اور آنے والے چناو میں بی جے پی اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی اور وزیر اعلیٰ بھی ہمارا ہی ہوگا۔
موصوف صدر نے کہاکہ ترنگا مہم کے دوران وادی کشمیر کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ وہاں کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر کے ہندو، مسلمان، سکھ ، عیسائی اور دوسرے طبقوں کے لو گ مل جل کر بھاجپا اُمیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریںگے۔
بی جے پی لیڈران آزاد گروپ میں شامل ہونے کے بارے میں رویندر رینا نے کہاکہ ہم ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شامل ہونے میں یقین نہیں رکھتے ۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کی جانب سے پارٹی تشکیل دینے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔( یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں زیر تعمیر ہوٹل میں مہاجر مزدور کی موت، دوسرا زخمی

Next Post

فاروق عبداللہ نے میرے خلاف کچھ نہیں،میرے دل میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی: غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پانچ اگست2019 کو کشمیریوں پر بجلی گری

فاروق عبداللہ نے میرے خلاف کچھ نہیں،میرے دل میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی: غلام نبی آزاد

تیستا ستلواڈ  70 روز بعد ضمانت پر رہا

تیستا ستلواڈ 70 روز بعد ضمانت پر رہا

غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے تنازعے پر5 ستمبر کو میٹنگ

غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے تنازعے پر5 ستمبر کو میٹنگ

آزاد آج جموں میں کریں گے ریلی

آزاد آج جموں میں کریں گے ریلی

عسکریت پسند تبرک حسین اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت

عسکریت پسند تبرک حسین اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »