• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گوا کانگریس کے 8 ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل

گوا کانگریس کے 8 ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل

by امت ڈیسک
14/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///
پنجی: گوا میں چہارشنبہ کو کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا، پارٹی کے 8 ایم ایل اے کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ چیف منسٹر پرمود ساونت کی موجودگی میں 8 ممبران اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم ایل ایز میں مائیکل لوبو اور دگمبر کامت کے علاوہ سنکلپ امنوکر، روڈولف فرنانڈس، راجیش فالدیسائی، کیدار نائک، الیکسیو سیچیرا اور ڈیلیاہ لوبو شامل ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر مائیکل لوبو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا، "کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی آج میٹنگ ہوئی اور پارٹی کے آٹھ ایم ایل ایز نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ایک قرارداد منظور کی گئی اور اس کی کاپی اسمبلی سکریٹری کو سونپی گئی۔

لوبو نے کہا، "ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر پرمود ساونت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں… ‘کانگریس چھوڑو، جوڑو بی جے پی۔’ کانگریس کو یہ جھٹکا ایسے وقت لگا ہے جب ملک بھر میں بھارت جوڑو یاترا نکالی جا رہی ہے جس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی پد یاترا کر رہے ہیں۔

بقیہ تین کانگریس ایم ایل اے آلٹن ڈی کوسٹا، گوا کانگریس کے ورکنگ صدر الیماو یوری اور وکیل کارلوس فریرا ہیں جو بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

اس سال فروری میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے کل 11 ایم ایل ایز نے کامیابی حاصل کی تھی۔ فی الحال8 ایم ایل ایز کے بی جے پی میں جانے کے بعد اب کانگریس کے پاس صرف تین ایم ایل اے رہ گئے ہیں۔ اسے کانگریس کے لیے بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سائیکلسٹ عادل تیلی نے لیہہ منالی کے درمیان عالمی ریکارڈ توڑدیا

Next Post

ایس ایس پی شوپیان کا جعلی ٹویٹر ہینڈل استعمال کرنے والا شخص یوپی میں گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
Next Post
ایس ایس پی شوپیان کا جعلی ٹویٹر ہینڈل استعمال کرنے والا شخص یوپی میں گرفتار

ایس ایس پی شوپیان کا جعلی ٹویٹر ہینڈل استعمال کرنے والا شخص یوپی میں گرفتار

جموں کشمیر جی 20 اجلاس کی میزبانی کی فہرست میں شامل نہیں

جموں کشمیر جی 20 اجلاس کی میزبانی کی فہرست میں شامل نہیں

ایل جی کا پونچھ میں اگلے علاقوں کا دورہ‘ سکیورٹی صورتحال کالیا جائزہ

ایل جی کا پونچھ میں اگلے علاقوں کا دورہ‘ سکیورٹی صورتحال کالیا جائزہ

ترال میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ حملہ

ترال میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ حملہ

بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

بھارت کی فوجی طاقت بہت ہی مضبوط ،جس کے آگے نہ چین اور ناہی پاکستان ٹک سکتا ہے / راجناتھ سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »