پولیس نے بدھ کو کہا کہ اتر پردیش سے یوپی پولیس کی مدد سے ایک بدنام مجرم کو گرفتار کیا گیاجو آئی پی ایس افسر تنو شری ( ایس پی شوپیان ) کے نام پر فرضی اکاو¿نٹ چلا رہا تھا۔
شوپیاں پولیس نے ٹویٹر پر لکھا ”تنو شری آئی پی ایس ایس ایس پی شوپیاں کے نام سے جعلی ٹویٹر ہینڈل چلانے اور رقم کا مطالبہ کرنے اور ٹویٹر پر قابل اعتراض اپڈیٹس شیئر کرنے میں ملوث بدنام زمانہ مجرم کو یوپی پولیس کے تعاون سے ضلع پرتاپ گڑھ یوپی سے گرفتار کیا گیا ہے“