• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موہن بھاگوت قوم کے باپ ہیں: امام عمر الیاس

موہن بھاگوت قوم کے باپ ہیں: امام عمر الیاس

by امت ڈیسک
22/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

نئی دہلی: آج آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ‘راشٹر پتا (فادر آف نیشن) اور ‘راشٹر رشی’ قرار دیا ہیں۔ وہیں پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ اس موقع پر مولانا الیاسی نے کہا کہ ہم سب کا ڈی این اے ایک ہے جبکہ صرف خدا کی عبادت کرنے کا طریقہ مختلف ہے۔

عمر احمد الیاسی نے موہن بھاگوت کو ’فادر آف نیشن‘ قرار دیاالیاسی نے کہاکہ ’موہن بھاگوت کا ہمارے پاس آنا ایک اعزاز ہے۔ بھاگوت ہم سے ملاقات کے لیے امام ہاؤس آئے اور وہ ہمارے راشٹر پتا اور راشٹر رشی ہیں‘۔ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھا جائے۔ ہم سب مختلف طریقے سے عبادت کر سکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہم سب انسان ہیں۔ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اور ہندوستانی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’ہندوستان وشو گرو بننے کے راستے پر ہے اور ہم سب کو اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے‘۔وہاں موجود صحافیوں نے جب الیاسی سے دوبارہ دریافت کیا کہ کیا انہوں نے بھاگوت کو ‘راشٹر پیتا’ کہا ہے تو الیاسی نے کہا، ”بالکل، وہ ‘راشٹر پیتا’ (قوم کے باپ) ہیں۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے جمعرات کو ‘آل انڈیا امام سنگٹھن’ کے سربراہ امام عمر احمد الیاسی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات کستوربا گاندھی مارگ میں واقع مسجد میں ایک بند کمرے میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ تک میٹنگ جاری رہی۔ بھاگوت کے ساتھ آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار کرشنا گوپال، رام لال اور اندریش کمار بھی موجود تھے۔ آر ایس ایس سربراہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مسلم دانشوروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے کہا کہ آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک تمام فرقہ کے لوگوں سے ملتے ہیں۔ یہ عام مکالمہ کے عمل کا ایک حصہ ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی سیاسی مفاد کیلئے مذہب کا استعمال نہ کریں: رویندر رینہ

Next Post

ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کے لیے خطرناک ہے/راہول گاندھی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کے لیے خطرناک ہے/راہول گاندھی

ہر قسم کا مذہبی جنون ملک کے لیے خطرناک ہے/راہول گاندھی

پی ای ایچ ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں بی جے پی دفتر کا گھیراو کیا

پی ای ایچ ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر جموں میں بی جے پی دفتر کا گھیراو کیا

جموں کشمیر میں کام کررہے حفاظتی فورسز کےلئے اعزازی تمغوں کا سلسلہ بند

جموں کشمیر میں کام کررہے حفاظتی فورسز کےلئے اعزازی تمغوں کا سلسلہ بند

قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

ریاست کا درجہ اپنے وقت پر دیا جائے گا جیسا کہ وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ۔ ایل جی

میوہ صنعت خسارے سے دوچار کیوں؟

میوہ صنعت خسارے سے دوچار کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »