• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حریت لیڈر الطاف شاہ ایمز اسپتال میں انتقال کر گئے

الطاف شاہ کی جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

by امت ڈیسک
11/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کیجسد خاکی کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے ای ٹی وی کو بھارت کو بتایا کہ پوست مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

علیحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کیجسد خاکی کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل نے ای ٹی وی کو بھارت کو بتایا کہ پوست مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔۔

ملی ٹینسی فنڈنگ کے معاملے کے الزام میں قید مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کا منگل کے روز دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شاہ کی بیٹی روا شاہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ اُن کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "میرے والد کا ایمس میں انتقال ہو گیا، بطور قیدی۔” روا شاہ نے رات کے تین بجے اپنے والد کے انتقال کی خبر ٹویٹ کی۔ انہون نے ایک خبر رسان ادارے کو بتایا کہ منگل کی رات انکے خاندان کو حکام نے الطاف شاہ کی موت کے بارے میں آگاہ کیا۔واضح رہے کہ شاہ کو دہلی ہائی کورٹ نے کینسر کی تشخیص کے بعد مناسب علاج کے لیے دہلی کے ایمس اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل محمد الطاف شاہ کی بیٹی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپنے بیمار والد کے لیے فوری طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ الطاف شاہ فی الحال تہاڑ جیل میں بند تھے۔

الطاف شاہ، سات دیگر حریت لیڈروں سمیت 2017 میں مبینہ ٹیرر فنڈنگ کے ایک کیس میں گرفتار کئے گئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اسٹنگ آپریشن کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ حریت کانفرنس کے یہ رہنما کشمیر میں تشدد اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کیلئے سرحد پار سے رقومات حاصل کررہے ہیں۔ اس کیس کی تحقیقات کے دوران ان لیڈروں کو حراست میں لیکر دلی کے تہاڑ جیل میں نظر بند کیا گیا۔

چھیاسٹھ سالہ الطاف شاہ المعروف الطاف فنتوش سرینگر کے ایک متمول تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ نوجوانی میں اسلامی جمیعت طلبہ اور جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ وہ علیحدگی پسند حلقوں میں تاہم سید علی گیلانی کے ساتھ رشتے کی بنیاد پر نمایاں ہوئے۔ الطاف شاہ سید علی گیلانی کے داماد تھے جنگا گزشتہ برس طویل ترین خانہ نظربندی کے دوران انتقال ہوگیا ۔ جب 2003 میں سید علی گیلانی نے اپنا الگ حریت کانفرنس کا دھڑہ قائم کیا اور جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کرکے تحریک حریت کی بنیاد ڈالی تو الطاف شاہ انکے قریب ترین معتمد تھے۔ انہیں نئی حریت کی لیگل سیل کا انچارج بنایا گیا تھا۔

الطاف شاہ دوسرے علیحدگی پسند لیڈر ہیں جو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد دوران حراست انتقال کرگئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ برس سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی جموں کے ایس ایم جی ایس اسپتال میں انتقال کرگئے جہاں انہیں ادھم پور جیل سے نازک حالت میں منتقل کیا گیا تھا۔( ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مغل شاہراہ پر میوہ سے بھری گاڑی شوٹنگ سٹون کی زد میں ، ڈرائیور لقمہ اجل

Next Post

مغل روڈ پر برفباری، ٹریفک کی نقل و حرکت بند

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
مغل روڈ  پر برفباری، ٹریفک کی نقل و حرکت بند

مغل روڈ پر برفباری، ٹریفک کی نقل و حرکت بند

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

این آئی اے نے الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

بڈگام : ’مشکوک حالت‘ حالت میں دیکھے گئے کمسن بچے والدین کے سپرد

بڈگام : ’مشکوک حالت‘ حالت میں دیکھے گئے کمسن بچے والدین کے سپرد

سیتارمن نے جینیٹ یلن کے ساتھ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

سیتارمن نے جینیٹ یلن کے ساتھ معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

پاکستان نے الطاف احمد شاہ کی حراست میں موت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا

پاکستان نے الطاف احمد شاہ کی حراست میں موت پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »