امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ کو برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مغل روڈ حکام کے مطابق مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برف باری ہو کے نتیجے میں روڈ پر برف جمع ہونا شروع ہوگئی ہے اور احتیاطی طور پر مغل روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
رواں موسم کی پہلی برفباری کے بعد مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ برفباری بند ہونے اور مغل شاہراہ پر سے برف ہٹانے کے بعد ہی شاہراہ پر ٹریفک کے نقل و حمل کی اجازت دی جائے گی۔ موسم سرما میں بھاری برفباری کے پیش نظر شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے مکمل بند کر دی جاتی ہے اور بعض اوقات کئی ہفتوں تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہتی ہے۔واضح رہے کہ مغل روڈ سرینگر – جموں قومی شاہراہ کے بعد واحد شاہراہ ہے جو وادی کشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں سے جوڑتی ہے۔
مغل شاہراہ ہندوستان کے سب سے دلکش اور دلفریب شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ مغل روڈ پر کئی دلکش وادیاں، آبشار، اور کوہسار، ہیں جن کو ملک و بیرون ممالک سے ہر سال ہزاروں سیاہ دیکھنے کے لئے آتے ہیں






