امت نیوز ڈیسک//
موربی: ریاست گجرات کے موربی میں پیش آئے اس دردناک حادثے پر صدر جمہوریہ دورپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ٹویٹ کیا، موربی، گجرات میں ہوئے اس حادثے سے مجھے کافی افسوس ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے میری تعزیت اور متاثرہ لوگوں کے ساتھ میری دعائیں ہیں۔ راحت اور بچاؤ کی کوششوں سے متاثرین کو ریلیف ملے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور متعلقہ حکام سے موربی میں ہونے والے حادثے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کے لیے فوری ٹیمیں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو کہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے موربی میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو پی ایم این آر ایف سے 2 لکاھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے وہیں گجرات حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو 4-4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ موربی حادثے سے دکھی ہوں اس معاملے میں گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی و دیگر افسران سے بات کیا ہوں، انتظامیہ پوری طرح سے راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔ این ڈی آر ایف بھی موقع پر پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ کو زخمیوں کے فور طبی علاج کی ہدایت دی۔








