• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایلون مسک کے ٹویٹر پر ‘بلیو ٹِک’ صارفین کو پیسے ادا کرنے ہوں گے

ایلون مسک کے ٹویٹر پر ‘بلیو ٹِک’ صارفین کو پیسے ادا کرنے ہوں گے

by امت ڈیسک
31/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
واشنگٹن (یو ایس):ایلون مسک نے بلیو ٹک اکاؤنٹ ہولڈرز کے فی ماہ 20 امریکی ڈالر(1600 روپے) لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی کمپنی(ٹویٹر) میں اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 7 نومبر تک مذکورہ فیچر کو شامل نہیں کیا تو انہیں نوکری سے نکال دیا جا سکتا ہے۔ اب ‘چیف ٹویٹ’ ایلون مسک مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر ‘تصدیق شدہ اکاؤنٹ(بلیو ٹک)’ اسٹیٹس پر قیمت کا ٹیگ لگا رہے ہیں، ٹویٹر ڈیل ہوجانے کے بعد ایلون مسک کئی بڑے فیصلے لے رہے ہیں۔ مسک نے اپنے ارادوں کے بارے میں زیادہ انکشاف کیے بغیر ٹویٹ کیا کہ ‘توثیق کے پورے عمل کو ابھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ مسک نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنے ٹویٹ میں محض اتنی ہی بات بتائی۔

تاہم امریکہ میں مقیم چند میڈیا پلیٹ فارمز نے انکشاف کیا ہے کہ مسک نئے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے لیے صارفین سے 20 امریکی ڈالر جو کہ 1600 روپے ہوتے ہیں، چارج کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگرچہ یہ سبسکرپشن ٹویٹس میں ترمیم کرنے اور انڈو کو ختم کرنے جیسی خصوصیات کے ذریعے فوائد فراہم کرے گا لیکن اس کی قیمت نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ موجودہ پلان کے مطابق تصدیق شدہ صارفین(بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈر) کو سبسکرائب کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا جائے گا اس کے بعد بھی اگر کوئی سبسکرائب نہیں کرتا ہے تو ان کا بلیو ٹِک مارک ہٹا دیا جائے گا۔

دریں اثنا ایلون مسک کے اس حیرت انگیز اعلان سے صرف صارفین ہی حیران نہیں ہوئے بلکہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 7 نومبر تک مذکورہ فیچر کو شامل نہیں کیا تو انہیں نوکری سے نکال دیا جا سکتا ہے۔ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن فیچر تقریباً ایک سال قبل پلیٹ فارم کو اشتہار سے پاک بنانے کے تجربہ کی کوشش میں شروع کیا گیا تھا۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے حال ہی میں ڈرامائی واقعات کی ایک سیریز کے بعد ٹویٹر کو سنبھالا جو اس پورے معاہدے میں چلا تھا۔ ایلون مسک ٹویٹر معاہدے کو حتمی شکل دینے تک کئی بار اسے لینے اور چھوڑنے کے درمیان کشمکش کا شکار ہوتے دکھائی دیئے۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ کمپنی سروس پر اسپام اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کو مناسب طور پر ظاہر کرنے میں ناکام رہی، مسک ایک موقع پر اس معاہدے سے تقریباً پیچھے ہٹ گئے تھے جس کے بعد معاملہ کورٹ تک چلا گیا تھا اور کورٹ نے ایلون مسک کو ہدایت دی تھی کہ 28 اکتوبر تک ٹویٹر ڈیل مکمل کریں جس کے بعد مسک نے ٹویٹر کا کاروبار اپنے ہاتھ میں لے لیا اور سی ای او پراگ اگروال سمیت اعلیٰ عہدیداروں کو کمپنی سے نکال دیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

موربی حادثے پر صدر جمہوریہ، وزیر اعظم و وزیر داخلہ نے دکھ کا اظہار کیا

Next Post

یکم نومبر سے وادی کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
یکم نومبر سے وادی کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل

یکم نومبر سے وادی کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل

پیر کی شام سے وادی میں بارشوں اور برفباری کا امکان

پیر کی شام سے وادی میں بارشوں اور برفباری کا امکان

مفتی سعید راشن اسکیم بند؛ عوام نے کیاناراضگی کا اظہار

مفتی سعید راشن اسکیم بند؛ عوام نے کیاناراضگی کا اظہار

مفتی سعید راشن اسکیم بند؛ عوام نے کیاناراضگی کا اظہار

عوامی تقسیم کاری نظام اور انتظامیہ؟

مولانا محمد عباس انصاری

مولانا محمد عباس انصاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »