• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مفتی سعید راشن اسکیم بند؛ عوام نے کیاناراضگی کا اظہار

مفتی سعید راشن اسکیم بند؛ عوام نے کیاناراضگی کا اظہار

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
31/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

”مفتی سعید راشن ا سکیم “ کے تحت ایک راشن کارڈپر اضافی 35 کلو راشن دیا جاتا تھا تاہم اب جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس سکیم کو بند کر دیا ہے

2016ءمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی مخلوط سرکار نے سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی محمد سعید کے نام سے ”مفتی سعید راشن اسکیم “ شروع کی تھی جس کے تحت ایک راشن کارڈپر اضافی 35 کلو راشن دیا جاتا تھا تاہم اب ایل جی انتظامیہ نے اس سکیم کو بند کر دیا ہے ۔ محکمہ امور صارفین کی جانب سے جاری حکم نامے کے تحت اس سکیم کو اب بند کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اب صارفین کو راشن کارڈ پر درج افراد کو فی کس پانچ کلو چاول ملیں گے ۔ دوسری طرف سے اس سکیم کو بند کر نے پر صارفین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ خاص طور غریب اور متوسط طبقہ جو بازار سے چاول نہیں خرید سکتا ان میں اس سکیم کے بند ہونے سے مایوسی چھا گئی ہے ۔اس سکیم سے فائدہ اٹھانے واے غریب طبقے کے لو گ کہتے ہیں کہ ایک طرف جہاں مہنگائی ہے اور اب دوسری طرف سے حکومت کی جانب سے چاول کی سکیم کو بند کرنے سے ان کا گزارہ کرنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔اس لئے غریب طبقے سے وابستہ افراد کی جانب سے اس سکیم کو بحال کرنے کی مانگ کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی گئی اور اسے غلط فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان روﺅف بٹ نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ’ ’ اس سکیم کا مقصد یہی تھا وادی کے لوگ زیادہ چاول کھاتے ہیں اور انہیں اضافی پانچ کلو چاول فی کس دیا جاتا تھا تاہم اگر انہیں یہی لگتا ہے یہ ہمارا چاول بند کر کے کشمیریوں کو جھکانا اور دبانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے ۔“ انہوں نے مزید کہا کہ” جموں وکشمیر کے لوگ ان ہتھکنڈوں سے جھکنے والے نہیں ہیں“، وہیں کانگریس ضلع صدر سرینگر امتیاز احمد نے بھی انتظامیہ سے اس فیصلے کی نظر ثانی کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے موسم سرما میں چاول کی شدید کمی ہو گی اور لوگوں کو بھوکے رہنے کا خطرہ لاحق ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پانچ کلو راشن پر لوگوں کی غذا مکمل نہیں ہو پائے گی ۔ تاہم دوسری طرف سے حکومت نے ستمبر کے آخری ہفتے میں غریبوں کو مفت راشن فراہم کرنے کے پروگرام میں تین ماہ کی توسیع کی ۔اس فلاحی اسکیم کے تحت فی شخص پانچ کلو چاول فی ماہ ،نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ،انتودیا انایوجنا اور ترجیحی گھرانے کے تحت آنے والے تمام مستفیدین کو پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت دیا جائے گا ۔2020ءمیں کرونا وائرس کے دوران شروع کی گئی اس سکیم کے تحت جموں سے دولاکھ بیاسی ہزار اور وادی سے چھ لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد گھرانے فائدہ اٹھائیں گے ۔ادھردوسری طرف سے عام لوگوں کا ماننا ہے کہ سرما کے آتے ہی حکومت کی جانب سے مفتی سعید راشن سکیم کو بند کرنا ان کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

سرما کے آتے ہی حکومت کی جانب سے مفتی سعید راشن سکیم کو بند کرنا ان کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پیر کی شام سے وادی میں بارشوں اور برفباری کا امکان

Next Post

عوامی تقسیم کاری نظام اور انتظامیہ؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
مفتی سعید راشن اسکیم بند؛ عوام نے کیاناراضگی کا اظہار

عوامی تقسیم کاری نظام اور انتظامیہ؟

مولانا محمد عباس انصاری

مولانا محمد عباس انصاری

اہلیہ کی موت کے صدمے نے کوکین چھوڑنے کی تحریک دی، وسیم اکرم

اہلیہ کی موت کے صدمے نے کوکین چھوڑنے کی تحریک دی، وسیم اکرم

کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس

کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ محمد عمر فاروق دنیا بھر کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »