امت نیوز ڈیسک //
ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے سیمتھن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسیز اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر محاصرہ کر کے تلاشی کارروائی شروع کیا جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا،اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ماراگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز نے سیمتھن علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی کاوائی شروع کر دی۔
تلاشی مہم کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوا،جس میں ایک عسکریت پسند ماراگیا ہے۔کشمیر زون پولیس نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر انکاونٹر کی تصدیق کی ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس جھڑپ میں لگے ہوئے ہیں۔








