• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روسی تیل کی خریداری میں کوئی اخلاقی تنازع نہیں ہے: مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

روسی تیل کی خریداری میں کوئی اخلاقی تنازع نہیں ہے: مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری

by امت ڈیسک
01/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پیر کو اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت روس سے تیل خریدنے کے متعلق کسی اخلاقی تنازعہ میں نہیں ہے۔ سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بھارت کی 1.3 بلین آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے صارفین کے تئیں اخلاقی فرض ادا کرتے ہیں۔ نریندر مودی حکومت دباؤ محسوس نہیں کر رہی ہے۔ ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہیں، بھارت اپنے اعلیٰ ترین قومی مفاد کے مطابق کام کر رہا ہے۔

سی این این کے صحافی بیکی اینڈرسن نے انٹرویو کے اس اہم حصے کو ٹویٹ کیا ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا روس سے تیل کی خریداری میں کوئی اخلاقی تنازعہ تھا؟ اس پر ہردیپ نے کہا ’’ہرگز نہیں، کوئی اخلاقی تنازعہ نہیں ہے۔ ہم X یا Y سے نہیں خریدتے ہیں۔ ہمیں جو بھی دستیاب ہے خریدتے ہیں، میں نہیں خریدتا، حکومت نہیں خریدتی۔ تیل کمپنیاں یہ کرتی ہیں۔

پوری نے بھارت کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے صرف 0.2 فیصد خریدا جو روسی تیل کا 2 فیصد نہیں اور وہ ایک سہ ماہی میں اتنا خریدتا ہے جبکہ یورپ اتنا ایک دوپہر میں خریدتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ روس اب بھارت کے سب سے بڑے چار یا پانچ سپلائرز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے مہینے بھارت کو سب سے بڑا تیل فراہم کرنے والا ملک عراق تھا۔

روس سے بھارت کی تیل کی خریداری کے معاشی پہلو کو امریکہ سمجھتا ہےیہ پوچھے جانے پر کہ کیا یوروپی یونین یا امریکہ نے بھارت سے کہا تھا کہ وہ روس سے تیل کی درآمدات کو محدود کرے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ سوال یورپی یونین یا امریکہ سے پوچھنا چاہیے۔ پچھلے مہینے امریکہ میں بھی پوری نے اس دلیل پر زور دیا کہ یہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو توانائی فراہم کرے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بجبہاڑہ میں انکاؤنٹر شروع، ایک عسکریت پسند ہلاک

Next Post

گردھر ارمانے نے دفاعی سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
گردھر ارمانے نے دفاعی سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

گردھر ارمانے نے دفاعی سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا

کشمیر میں برف و باراں، اگلے، ایک ہفتے کے دوران مزید برف وباراں کا امکان: محکمہ موسمیات

آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

کرگل اور لیہہ کے لوگ یوٹی بننے سے مطمئن ہوتے تو ہم بھی خاموش بیٹھتے/ عمر عبداللہ

”محبوبہ مفتی کشمیری پنڈتوں کیلئے "مگرمچھ کے آنسو مت بہائیں“: شاہنواز حسین

”محبوبہ مفتی کشمیری پنڈتوں کیلئے "مگرمچھ کے آنسو مت بہائیں“: شاہنواز حسین

موقع ملتا ہی دراندازی کی کوششیں ہوتی ہیں تاہم فوج ہماری سرحد کی حفاظت کیلئے پوری قوت کے ساتھ تیار / چنار کور کمانڈر

موقع ملتا ہی دراندازی کی کوششیں ہوتی ہیں تاہم فوج ہماری سرحد کی حفاظت کیلئے پوری قوت کے ساتھ تیار / چنار کور کمانڈر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »