امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: نومقرر دفاعی سکریٹری گردھر ارمانے نے منگل کو یہاں وزارت دفاع میں سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے سے پہلے ارمانے نیشنل وارڈ میوزیم گئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھیں ڈاکٹر اجے کمار کی جگہ یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ڈاکٹر کمار 31 اکتوبرکو سبکدوش ہو گئے تھے۔
شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نئے دفاعی سکریٹری نے کہا کہ ہم مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بہادر فوجیوں سے سیکھ لیتے ہیں اور بھارت کو محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں اپنے 32 سال کے تجربے کے درمیان ارمانے مرکز اور آندھرا پردیش حکومت میں اہم عہدوں پر رہے ہیں۔ دفاعی سکریٹری کی ذمے داری ملنے سے پہلے وہ روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے سکریٹری تھے۔( یو این آئی)









