امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان روف بٹ نے جمعہ کو کہا کہ” پی اے جی ڈی "کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور وقار کی بحالی کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے۔بٹ نے کہا کہ "پی اے جی ڈی "کا ایجنڈا ان مخالفین کے لیے نوشت دیوار ہے جو اتحاد کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی اور اس کی ریاست کا درجہ انتخابی مقابلے سے عظیم اور مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی اے ڈی جی میں شامل جماعتوں کو اپنی جماعتوں کو مضبوط کرنے کا پورا حق حاصل ہے لیکن ناقدین پی اے جی ڈی کے خلاف مہم چلانے کے لیے اس پیش رفت کو الگ رنگ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی نے جموں و کشمیر کے وسیع تر مفادات کے لئے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے تمام دباو ¿ کو برداشت کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتحاد جموں و کشمیر کے لوگوں کے مطالبات اور خواہش کے مطابق وجود میں آیا ہے اور پی اے جی ڈی اس ایجنڈے کو عوام کی امنگوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔










