• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق، انکاؤنٹر اختتام پذیر

اننت ناگ جھڑپ میں ایک عسکریت پسند جاں بحق، انکاؤنٹر اختتام پذیر

by امت ڈیسک
20/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے چیکی ڈوڈو نام کے علاقہ میں 19 اور 20 نومبر کی درمیانی شب شروع ہونے والا انکاؤنٹر ختم ہوگیا ہے۔ اس دوران ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی جانکاری دی کہ جب تلاشی پارٹی مشتبہ ٹھکانے کی طرف پہنچی تو عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی جس میں لشکر طیبہ سے منسلک عسکریت پسند مارا گیا ہے جو کہ ضلع کولگام کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق انہوں نے لشکر طیبہ کا ہائبرڈ ملیٹنٹ سجاد تانترے کو جگہ کی نشاندہی کے لیے لے جایا گیا تھا، جونہی وہ مشتبہ جگہ کی طرف بڑھے تو وہاں پہلے سے چھپے عسکریت پسندوں نے عسکریت پسند سجاد تانترے پر گولیاں چلائی۔ اسے زخمی حالت میں ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس کے مطابق سجاد تانترے حالیہ دنوں ہوئے حملہ میں ملوث تھا۔ اس کے انکشاف پر اسلحہ (پستول) اور عسکریت پسندوں کے جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔ اس ماڈیول کے مزید عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور طریقے سے تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فوج کو ایک مخصوص اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے رات دیر گئے ڈوڈو علاقے کا محاصرہ کر لیا اور چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی تلاشی کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی سکیورٹی فورسیز مشتبہ مقام پر پہنچے تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو ابھی جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ 13 نومبر کو بجبہاڑہ کے رخمومین علاقہ میں دو غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا تھا جس میں دو مزدور شدید زخمی ہوئے تھے۔ بعد میں، چھوٹا پرساد نام کا مزدو 18 نومبر کو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹر پر واپسی

Next Post

سرینگر میں تین ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

سرینگر میں تین ہائی برڈ عسکریت پسند گرفتار

لولاب میں آتشزدگی کاالمناک واقعہ؛ دو بھائی جھلس کر لقمہ اجل

لولاب میں آتشزدگی کاالمناک واقعہ؛ دو بھائی جھلس کر لقمہ اجل

روہت کنسل وزارت کلچر میں ایڈیشنل سکریٹری مقرر

روہت کنسل وزارت کلچر میں ایڈیشنل سکریٹری مقرر

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

عالی مسجد سرینگر کے قریب المناک سڑک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار اور معمر شہر ی لقمہ اجل

کرناہ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس

کرناہ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »