• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش، دو سرگرم جنگجو اور خاتون معاون سمیت چار افراد گرفتار/اے ڈی جی پی

by امت ڈیسک
22/11/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر// جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے دو سرگرم ملی ٹینٹ اور خاتون معاون سمیت چار افراد کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹ عام شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ پولیس، 13آر آر اور سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گنڈ بل نرسری کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران دو سرگرم ملی ٹینٹوں جن کی شناخت مصیب میر عرف مویا ساکن رکھ حاجن اور عرفات فاروق وگے عرف ڈاکٹر عادل ساکن گلشن آباد حاجن کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹوں کے قبضے سے ایک اے کے 47رائفل ، ایک اے کے 56رائفل، چار اے کے میگزین ، گولیوں کے روانڈ، آر ڈی ایکس پاوڈر، بیٹریز ، ڈٹونیٹرس ، سرکٹ ، ریمورٹ کنٹرول اور آئی ای ڈی کے لئے درکار سازو سامان کو برآمد کیا گیا۔

موصوف ترجمان کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے اور ایک کارروائی کے دوران لشکر طیبہ کے انتہائی مطلوب ملی ٹینٹ معاون عمران مجید میر عرف جعفر بھائی ساکن وانگی پورہ سمبل اور سریا رشید وانی عرف سنتری عرف تابش ساکن وہاب پرے محلہ حاجن کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم لشکر کمانڈر سمامہ عرف بابر گرفتار شدگان کے ساتھ رابطے میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملی ٹینٹوں کو عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرانے کا کام سونپا گیا تھا جبکہ انہیں بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقام پر ایک بڑے آئی ای ڈی دھماکہ کرنے کا بھی کام سونپا گیا تھا تاکہ عام شہریوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا یا جا سکے۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جو کچھ ہوا وہ ہیٹ آف دی مومینٹ تھا:آفتاب پوناوالا

Next Post

کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا سنسنی خیز قتل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
Next Post
کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا سنسنی خیز قتل

کٹھوعہ میں بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی اور بھابی کا سنسنی خیز قتل

کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر تک پہنچتے ہی اس میں شامل ہوں گا: فاروق عبداللہ

بین الاقوامی سرحد پر فوج کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں:آئی جی بی ایس ایف

بین الاقوامی سرحد پر فوج کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں:آئی جی بی ایس ایف

جے اینڈ کے ہائی کورٹ نے میاں قیوم سمیت دو دیگر وکلاء کو طلب کیا

جے اینڈ کے ہائی کورٹ نے میاں قیوم سمیت دو دیگر وکلاء کو طلب کیا

کانگریس جموں کشمیر کے دیگر ملک کے ساتھ رشتے کو کمزور کرنے کی ذمہ دار: دیوندر رانا

کانگریس جموں کشمیر کے دیگر ملک کے ساتھ رشتے کو کمزور کرنے کی ذمہ دار: دیوندر رانا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »